(+92) 0317 1118263

طلاق

بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا

فتوی نمبر :
60185
| تاریخ :
2013-03-19

بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا

محترم جناب مفتیانِ کرام! السلام علیکم : میری (عاصمہ بنت ضمیر احمد خان کی) شادی کو تقریباً 31 سال ہوگئے ،میرے شوہر کا نام محمد ثناء اللہ خان ولد بسم اللہ خان، ماں کا نام بنن النساء ہے، میرے 3 بیٹے ہیں، ایک بیٹے کی شادی ایک سال قبل ہوئی، دو بیٹے کنوارے ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر قرآن کی آیات الٹا پڑھتے تھے، میرے منع کرنے پر کئی بار لڑائی ہوئی ، اور گھر چھوڑ کر چلے گئے، پھر واپس آئے ، یہ مسئلہ عرصہ 20 سال سے جاری ہے، اب میرے بیٹے کی بیوی سے وہ ایک دن ٹکرا گئے ، اسی دن سے اس کی طبیعت خراب ہونے لگی، کئی لوگوں کو دکھایا تو معلوم ہوا کہ میرے شوہر نے جادو سیکھا ہوا ہے، اس کے ٹکرانے سے گندی چیز کا اثر میری بہو پر ہوا ہے ، ان کی بھی عادت ہےکہ وہ قبرستان میں جاکر پڑھتے ہیں ، بیٹے کے سسرال والوں نے آ کر ان سے پوچھا تو گھر چھوڑ کر بھاگ گئے ، اب ان کو گئے ہوئے 7 ماہ ہوگئے ہیں ، اب اپنی اس بیٹی کو قرآن و سنت کی روشنی میں بتلائیں کہ کیا میں ایک جادوگر انسان کے ساتھ رہ سکتی ہوں؟ کیا میرا نکاح برقرار ہے؟ جبکہ میرے شوہر تقریباً 8 سال سے میرے قریب نہیں آئے ، آپکی ممنون رہوں گی۔
مجھے بتائیں میں کیا کروں؟ کیا میں علیحدہ ہوجاؤں؟ واپس آئے تو آنے دوں؟ کیامیرا نکاح برقرار ہے؟
تنقیح:
1۔ سائلہ کا شوہر قرآن کریم کو الٹا کیسے پڑھتا ہے؟ آیا اس طرح کہ پہلے سب سے آخری آیت، پھر اس سے پہلے والی ، اورپھر اس سے پہلے والی، آیت پڑھتا ہے یا کسی اور طریقہ سے ؟
2۔ وہ اس طرح کیوں پڑھتا ہے،اور اس طرح پڑھنے کو ضروری کیوں سمجھتا ہے؟
3۔ قبرستان جا کر وہ کیا کام کرتاہے؟جادو تعویذ خود کرتا ہے، یا کسی دوسرے سے کرواتا ہے؟
4۔ آٹھ سال سے بیوی کے قریب نہ آنے کی کیا وجہ بتاتا ہے؟
جواب تنقیح:
1۔ قرآن کریم کبھی اُس طرح پڑھتے ہی نہیں، جیسا کہ ایک مسلمان کو پڑھنا چاہیے،قرآن مجیدکی آیات اس طرح پڑھتے ہیں کہ سمجھ نہیں آ تا، ایک لفظ کو بار بار استعمال کرتے ہیں۔
2۔ پڑھنے کی وجہ معلوم نہیں،کیوں پڑھتے ہیں، اور کس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پڑھتے ہیں، مجھے اس کی وجہ معلوم نہیں ، نماز کے لیے بولتی تو لڑتے ، اور بچوں کو نماز کے لیے کہتی تو مجھے منع کرتے کہ مت بولو ۔
3۔ قبرستان بہت زیادہ جایا کرتے ہیں، اور کیوں جاتے ہیں؟ وجہ معلوم نہیں، آنے کے بعد بتاتے ہیں کہ میں قبرستان گیا تھا ، قبروں کو ٹھیک کر کے آیا ہوں ، میں بہت زیادہ نہیں جانتی ہوں کہ جادو خود کرتے ہیں، یا دوسروں سے کرواتے ہیں ، اپنی زبان سے کہتے ہیں کہ میں علم کا توڑ اور جادو کا کاٹ کرتا ہوں، اس کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ کسی ہندو شخص کے پاس بھی اسی سلسلہ میں جاتے ہیں، ایک لکھاہوا کاغذ منسلک کر رہی ہوں، تا کہ آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
4۔ وہ شوق سے میرے قریب آتے ، مگر جب بھی قریب آتے، نامناسب حرکت کرتے، زبان سے نازک جگہ کو چاٹتے اور گندی رطوبت کو زبان سے کھاتے تھے ، غسل کا کہو، تو کہتے تمہیں کیا معلوم بدبو ہے یا خوشبو؟ برش بھی نہیں کرتے، اس کی وجہ سے منہ سے بری طرح سے بدبو آتی، اسی وجہ سے میں بھی قریب جانے سے کتراتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر سے متعلق کوئی خاص وجۂ کفر تو معلوم نہیں ہو سکی ، اس لیے اسے کافر قرار دینا درست نہیں، البتہ سائلہ نے اپنے شوہر سے متعلق جن امور کی وضاحت کی ہےاور اس کی جو خصلت بیان کی ہے، اس سے اس کا بدعقیدہ و بدکردار ہونا بخوبی معلوم ہوتا ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنی صفائی ستھرائی اور پاکیزگی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ مذکور برے طرزِ عمل اور تعویذ گنڈے کرنے والوں کے پاس جانے سے احتراز کرے، اور اپنے گھر واپس آجائے، اور اگر سمجھانے کے باوجود وہ مذکور ناجائز طرزِ عمل سے بچنے کی فکر یا کوشش نہ کرے تو سائلہ اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کیلۓ ایسے بدکردار شخص سے طلاق یا خلع لے کر علیحدگی بھی اختیار کر سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : فان خفتم الا یقیما حدود اللہ فلا جناح علیھما فیما افتدت به اھ(سورة البقرة:229)۔
و فی المشکوة : و عن حفصة قالت قال رسول اللہ -صلی اللہ علیه و سلم- من أتى عرافا فسأله عن شيء لم تقبل له صلاة أربعين ليلة رواہ مسلم (ص393)۔
و فیھا ایضا : عن ابن عباس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم من اقتبس علما من النجوم اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد اھ(393)۔
و فی الجمع بين الصحيحين للبخاري و مسلم : الحديث الأول عن عبد الله بن الزبير عن عائشة قالت قال رسول الله {صلى الله عليه وسلم} عشر من الفطرة قص الشارب و إعفاء اللحية و السواك و استنشاق الماء و قص الأظفار و غسل البراجم و نتف الإبط و حلق العانة و انتقاص الماء قال و نسيت العاشرة إلا أن تكون المضمضة قال وكيع انتقاص الماء يعني الاستنجاء به اھ(4/ 154)۔
و فی الشامية : السنة إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما ، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق و الخلع اھ(3/ 441)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60185کی تصدیق کریں
0     414
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1463 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 796 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1477 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 2011 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 919 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 679 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1976 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1042 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 241 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 343 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 396 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 651 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 249 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 978 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1826 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1400 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1183 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 931 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1278 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 744 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 744 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 710 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 435 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 525 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 414