(+92) 0317 1118263

طلاق

لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
51146
| تاریخ :
0000-00-00

لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

اگر میرا شوہر غصہ میں کہے "فارغ ہو تم، جاؤ اپنی امی کے ہاں" اور مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کس نیت سے کہاتھا ؟ کیا طلاق ہوگئی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "فارغ" کا لفظ عندالقرینہ طلاقِ صریح بائن کے لیے استعمال ہوتا ہے ، اس لیے مذاکرہ یا مطالبۂ طلاق کے وقت ، ان الفاظ کے بولنے سے ، بلانیت بھی طلاقِ بائن واقع ہوجاتی ہے ، جس کے بعد شوہر کے پاس رجوع کا حق نہیں ہوتا ، البتہ اگر میاں بیوی ساتھ رہنا چاہیں ، تو عدت میں یا عدت کے بعد باہمی رضامندی سے نیا مہر مقرر کرکے گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح کرکے ، ایجاب و قبول کرنا ضروری ہوتاہے، اور آئندہ کے لیے صرف دو طلاقوں کا حق حاصل ہوتا ہے ، بشرطیکہ اس سے پہلے کوئی طلاق نہ دی ہو۔
اس لیے سائلہ کو چاہیے کہ اپنے شوہر سے واقعی صورتِ حال معلوم کرکے اسی کے مطابق عمل کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ : الفصل الخامس في الكنايات لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النيرة ثم الكنايات ثلاثة أقسام ما يصلح جوابا لا غير ،أمرك بيدك اختاري اعتدي و ما يصلح جوابا و ردا لا غير اخرجي اذهبي اعزبي قومي تقنعي استتري تخمري و ما يصلح جوابا و شتما خلية برية بتة بتلة بائن حرام( ج: ۱، ص: ۳۷۴، ۳۷۵)۔
و فی المبسوط للسرخسی :"(قال): و لو قال : أنت مني بائن أو بتة أو خلية أو برية، فإن لم ينو الطلاق لايقع الطلاق ؛ لأنه تكلم بكلام محتمل".(6 / 72،باب ما تقع به الفرقة مما يشبه الطلاق،ط: دار المعرفة - بيروت)
و فی الدرالمختار"الكنايات ( لاتطلق بها )قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) و هي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب."( ، ۲۹۶/۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51146کی تصدیق کریں
0     1726
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1269 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 772 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1402 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 1931 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 882 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 659 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1916 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1023 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 312 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 235 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 369 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 618 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 218 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 929 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1726 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1252 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1130 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 867 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1237 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 725 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 728 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 680 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 420 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 495 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 395