(+92) 0317 1118263

طلاق

پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

فتوی نمبر :
21747
| تاریخ :

پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ والدین نے اپنے بیٹوں کا نکاح بچپن میں اور ایک دوسرے کے بیٹوں کو اپنی بیٹیاں دے دیں، اور باقاعدہ نکاح ہوا یعنی اولاد کی طرف سے والدین نے ایجاب و قبول کیا، اگرچہ مہر وغیرہ کی تعین نہیں ہوئی لیکن نکاح ہوگیا ہے اور نیز یہ بات یاد رہے کہ ہمارے پٹھانوں میں منگنی ہی میں باقاعدہ ایجاب و قبول گواہوں کے سامنے ہوتا ہے اور رخصتی کے وقت پھر دوبارہ نکاح پڑھاتے ہیں۔
اب ان دونوں لڑکوں میں سے ایک مکمل مجنون ہے اور لڑکی جوان ہے، اب اس سے چھٹکارے اور طلاق کی کیا صورت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً ان نابالغ بچوں کے والدین نے ایجاب و قبول کرکے یہ نکاح منعقد کرلیا تھا تو یہ شرعاً بھی درست منعقد ہوچکا ہے اب اگر کسی لڑکے پر جنون طاری ہوگیا ہو اور خطرناک حدتک پہنچ گیا ہو تو اس صورت میں عورت کوچاہئے کہ کسی مسلمان حاکم جج کی عدالت میں اپنا مقدمہ دائر کرے پھر عدالت مکمل تحقیق کے بعد اس لڑکے اور اس کے اولیاء کو ایک سال تک کیلئے علاج کا موقع اور مہلت دے اب اگر علاج کے ذریعہ بھی وہ اس عرصہ کے دوران صحت مند نہ ہوسکے تو سال بعد عورت کی طرف سے دوبارہ درخواست پر مسلمان جج ان کے درمیان تفریق کا فیصلہ سنادے یہ فیصلہ طلاق بائن کے حکم میں ہوگا اور اس فیصلہ کے بعد عدت گزار کر عورت اپنی مرضی سے جہاں چاہے دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیۃ: اذا کان باالزوج جنون او برص او جذام فلا خیار لہا کذا فی الکافی قال محمدؒ انکان الجنون حادثًا یؤجلہ سنۃً کالعنۃ ثم یخیر المرأۃ بعد الحول اذا لم یبرأ وانکان مطبقا فہو کا الجب وبہ ناخذ کذا فی الحاوی القدسی۔ (ج۱، ص۵۲۶) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبيب نواز غلام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21747کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1268 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 772 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1402 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 1931 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 881 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 659 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1916 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1022 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 312 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 235 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 368 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 618 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 218 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 929 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1725 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1251 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1129 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 866 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1237 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 725 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 728 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 680 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 420 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 495 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 395