السلام علیکم!میں میران بینک میں اکاؤنٹ کھولنا چاہتا ہوں، یعنی سیونگ اکاؤنٹ، یہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ آپ کی رقم سے کاروبار کرینگے اور پھر اس کے بعد منافع بھی دینگے؟
ہماری معلومات کے مطابق ’’ میزان بینک‘‘ اور اسلامی بینک کے فکسڈ ڈیپازٹ میں مضاربہ و مشارکہ اور مرابحہ شرعیہ کی بنیادوں پر ٹرانزیکشن ہوتی ہے، جس کی بناء پر ان بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت ہے اور ان کے ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘سے حاصل ہونے والا منافع استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے، البتہ اگر کسی معاملہ کسی میں واقعہ کو تا ہی محسوس ہو رہی ہو، جیسا کہ اس میں کام کرنے والوں کے عمل سے محسوس ہوتا ہے تو اس کی نشاندہی کرکے اور پوری وضاحت کے ساتھ لکھ کر اس کے نشاندہی کر کے اور اس کے متعلق حکم ِشرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔