السلام علیکم سر
میں اسلام آباد میں ایک ویب ڈویلپر کے طور پر کام کرتا ہوں۔ میرا سوال فیس بک کے بارے میں ہے۔ 20 مئی کے واقعے سے پہلے میں فیس بک کا باقاعدہ صارف تھا، لیکن اس واقعے کے بعد میں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ حذف کر دیا۔اب میری کمپنی مجھ سے چاہتی ہے کہ میں فیس بک ایپلی کیشنز پر کام کروں۔ میرا سوال یہ ہے کہ 20 مئی کے واقعے کے بعد، اور جبکہ فیس بک پر قرآنِ پاک کے خلاف صفحات بھی موجود ہیں، کیا فیس بک ایپلی کیشنز پر کام کرنا جائز ہے؟
مزید یہ کہ جب میں نے اپنا اکاؤنٹ حذف کیا تھا تو میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں دوبارہ کبھی فیس بک استعمال نہیں کروں گا۔ اور یہ بھی ذہن میں رہے کہ فیس بک ایپلی کیشن تیار کرنے کے لیے فیس بک میں لاگ اِن کرنا ضروری ہوتا ہے۔ میں نے یہ سوال کئی فورمز پر پوچھا لیکن مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔ امید ہے کہ آپ مجھے ٹھوس دلائل کے ساتھ جواب دیں گے کہ آیا مجھے فیس بک پر کام کرنا چاہیے یا نہیں۔
آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔
اللہ حافظ
اگرچہ فی نفسہ اس کا جائز استعمال شرعاً بھی جائز ہے، مگر غیرت ایمانی کا تقاضہ یہ ہے کہ ایسی ویب سائٹوں میں کام کرنے اور اُن میں ’’Login ‘‘ ہونے سے احتراز کیا جائے۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0