طلاق

والد کا یتیم پوتے کو حصہ دینے کی وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
93521
| تاریخ :
2026-03-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

والد کا یتیم پوتے کو حصہ دینے کی وصیت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا ایک بڑا بھائی، جو شادی شدہ تھا، سال 2005ء میں انتقال کر گیا۔ اس کے بعد ہماری بیوہ بھابھی کا نکاح سال 2008ء میں ہمارے دوسرے بھائی کے ساتھ ہو گیا۔ ہمارے مرحوم بڑے بھائی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی تھا۔ بھابھی کی دوسری شادی کے بعد ان کے سارے بچے اسی بھائی کے ساتھ رہتے ہیں جن سے بھابھی کا نکاح ہوا ہے۔اس کے بعد ہمارے والد صاحب کا سال 2020ء میں انتقال ہوا۔ وفات سے پہلے والد صاحب نے اپنے تمام بیٹوں کو یہ زبانی وصیت کی تھی کہ'میرا جو فوت شدہ بیٹا ہے، میری جائیداد میں اس کا جتنا حصہ بنتا ہے، وہ میرے پوتے کو دیا جائے گا، یعنی میرے ایک بیٹے کے برابر حصہ میرے پوتے کا ہوگا۔' یہ وصیت زبانی تھی، تحریری نہیں ہے۔اب کچھ بھائی حصہ دینے پر راضی ہیں اور کچھ نہیں۔ براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں، شریعتِ مطہرہ کی رو سے اس مسئلے کا حل بتائیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں والدِ مرحوم کے پوتے چونکہ شرعاً اس کی میراث میں حصہ دار نہیں بنتے، اس لیے ان کے حق میں کی گئی وصیت شرعاً درست ہے، جو مرحوم کے ترکے میں سے کفن دفن کے متوسط مصارف اور قرضہ جات منہا کرنے کے بعد بقیہ ترکے کے ایک تہائی کی حد تک ورثاء کی اجازت و مرضی کے بغیر بھی نافذ ہوگی، اور اس سے زائد ورثاء کی اجازت پر موقوف ہوگی۔ لہذا والدِ مرحوم نے بیٹے کے حصے کے بقدر اپنے پوتوں، پوتیوں کے لیے جو وصیت کی ہے، وہ اگر ترکے کے ایک تہائی (1/3) یا اس سے کم ہو تو ورثاء کے ذمہ تقسیمِ ترکہ سے قبل والدِ مرحوم کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے مرحوم کے پوتے پوتیوں کو مرحوم بیٹے کے حصے کے بقدر حصہ دینا لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البناية :قال: وإذا أوصى بنصيب ابنه فالوصية باطلة. ولو أوصى بمثل نصيب ابنه جاز؛ لأن الأول وصيته بمال الغير؛ لأن نصيب الابن ما يصيبه بعد الموت، والثاني وصية بمثل نصيب الابن، ومثل الشيء غيره، وإن كان يتقدر به فيجوز. وقال زفر - رحمه الله -: يجوز في الأول أيضا، فنظر إلى الحال، والكل ماله فيه. وجوابه ما قلنا.اھ(باب ما أوصى بسهم من ماله،ج:13،ص:419،ط:دار الكتب العلمية)
وفي الدر المختار: (وتجوز بالثلث للأجنبي) عند عدم المانع (وإن لم يجز الوارث ذلك لا الزيادة عليه إلا أن تجيز ورثته بعد موته) ولا تعتبر إجازتهم حال حياته أصلا بل بعد وفاته (وهم كبار) يعني يعتبر كونه وارثه أو غير وارث وقت الموت لا وقت الوصية على العكس إقرار المريض للوارث اھ(باب الوصایا، ج: ٦، ص: ٦٥٠، ط: سعيد)
وفي الهندية: ثم تصح الوصية لأجنبي من غير إجازة الورثة، كذا في التبيين ولا تجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم كبار ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته، كذا في الهداية اھ( كتاب الوصايا ، الباب الأول في تفسير الوصية وشرط جوازها وحكمها ،ج:٦، ص: ٩٠، ط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93521کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات