میں ایک سافٹ ویئر ڈیولپر ہوں، ایک نئی جاب آئی ہے جو اسٹیٹ بینک کے پروجیکٹ سے متعلق ہے، اس میں میرا کام صرف سافٹ ویئر کی ٹیسٹنگ کرنا ہوگا، یعنی بینک کے لیے بننے والے سافٹ ویئر کے فارمز وغیرہ کی جانچ کرنا، کیا اس صورت میں میری روزی حلال ہوگی یا حرام؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا کام بنک کے سودی لین دین میں براہِ راست معاونت کا نہ ہو، بلکہ محض اس پروجیکٹ میں سافٹ ویئر کی ٹیسٹنگ، فارمز کی جانچ پڑتال، تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی اور عمومی آئی ٹی نوعیت کی معاونت تک محدود ہو، تو ایسی ملازمت کی گنجائش ہے، اور اس کی تنخواہ بھی حلال ہوگی۔
کما فی الدرالمختار: (و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر)اھ۔
وفی الشامیۃ:تحت (قولہ وحمل الخمر ذمی)قال الزيلعي: وهذا عنده وقالا هو مكروه " لأنه عليه الصلاة والسلام «لعن في الخمر عشرة وعد منها حاملها» وله أن الإجارة على الحمل وهو ليس بمعصية، ولا سبب لها وإنما تحصل المعصية بفعل فاعل مختار، وليس الشرب من ضرورات الحمل، لأن حملها قد يكون للإراقة أو للتخليل، فصار كما إذا استأجره لعصر العنب أو قطعه والحديث محمول على الحمل المقرون بقصد المعصية اهـ زاد في النهاية وهذا قياس وقولهما استحسان، ثم قال الزيلعي: وعلى هذا الخلاف لو آجره دابة لينقل عليها الخمر أو آجره نفسه ليرعى له الخنازير يطيب له الأجر عنده وعندهما يكره(فصل فی البیع،ج: 6،ص:39 2،م:سعید)
و فی فقه البیوع : اما اذا کانت الوظیفۃ لیس لھا علاقۃ مباشرۃ بالعملیات الربویۃ مثل وظیفۃ الحارس او سائق السیارۃ ، او العامل علی الھاتف ، او المؤظف المسؤل عن صیانۃ البناء (الیٰ قولہ)فلا یحرم قبولھا ان لم یکن بنیۃ الاعانة علی العملیات المحرمۃ ، و ان کان الاجتناب عنھا اولیٰ ، و لایحکم فی راتبہ بالحرمۃ ، لما ذکرنا من التفصیل فی الاعانۃ و التسبب و فی کون مال البنک مختلطاً بالحلال و الحرام و یجوز التعامل مع مثل ھؤلاء المؤظفین ھبۃً او بیعاً او شراءً اھ (السابع ان یؤجر المرء نفسہ للبنک، ص:1065، م:دارالعلوم کراچی)-
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0