کیا اسلام میں یہ جائز ہے کہ کسی شخص کو اُس قبر میں دفن کیا جائے جہاں اُس کے خاندان کا فرد 20 سال پہلے دفن کیا گیا ہو؟
اگر جائز ہے تو اس کی شرعی وضاحت شرائط اور اصولوں کے ساتھ بیان کریں۔
اور اگر جائز نہیں ہے تو ایسا کرنے والوں کے لیے کیا حکم یا نتائج ہیں؟
اگر پرانے قبرستان میں نئے مردوں کی تدفین کیلئے خالی جگہ میسر ہو، یاقرب و جوار میں تدفین کیلئے کوئی اور مناسب جگہ موجود ہو،تو بلا کسی عذر کے یا محض آبا ؤ اجداد کی قبریں ہونے کیوجہ سے پرانی قبروں کو اکھاڑ کر وہاں نئے مردے دفن کردینے سے اجتناب کرنا چاہیئے،البتہ اگر جگہ کی تنگی وغیرہ کسی عذر کیوجہ سے ایسا کیا جائے اور پرانی قبر میں موجود میت بوسیدہ ہوکر مٹی بن چکی ہو ،تو ایسی صورت میں پرانی قبر میں نئے مردے کودفن کرنا بھی درست ہے ، تاہم اگر مردے پراس قدر عرصہ نہ گزراہوکہ جسمیں اس کا جسم بوسیدہ ہوکر مٹی بن جائے اور کوئی ضرورت اور شرعی عذر بھی درپیش نہ ہو ،تو ایسی صورت میں پرانی قبروں میں نئے مردے دفن کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے۔
وکما فی حاشیۃ ابن العابدین :وإدخال البعض على البعض قبل البلى مع ما فيه من هتك حرمة الميت الأول، وتفريق أجزائه، فالحذر من ذلك اهـ: وقال الزيلعي: ولو بلي الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه اهـ. قال في الإمداد: ويخالفه ما في التتارخانية إذا صار الميت ترابا في القبر يكره دفن غيره في قبره لأن الحرمة باقية، وإن جمعوا عظامه في ناحية ثم دفن غيره فيه تبركا بالجيران الصالحين، ويوجد موضع فارغ يكره ذلك. اهـ.(ج :2 مطلب فی دفن المیت ص : 233 ناشر : سعید )
جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 0زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 0انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 1