تجہیز و تکفین

سفید کفن کہاں سے ثابت ہے؟

فتوی نمبر :
92456
| تاریخ :
2026-02-21
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

سفید کفن کہاں سے ثابت ہے؟

سفید کفن کہاں سے ثابت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میت کو سفیدکپڑوں میں کفن دینا صحیح احادیث سے ثابت ہےاور احادیث شریفہ میں اس کی ترغیب بھی دی گئی ہے جیسا کہ بخاری شریف میں ام المومنین حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو یمن کے تین سفید، سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ اور اسی طرح حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:سفید کپڑے پہنو، کیونکہ یہ پاکیزہ اور عمدہ لباس ہیں، اور انہی سفید کپڑوں کا اپنے مردوں کو کفن دو،اورمستحب بھی یہی ہے کہ میت کو سفید رنگ کا کفن دیا جائے ، جبکہ سفید رنگ کے علاوہ کسی دوسرے رنگ کا کفن دینا بھی جائز ہےلیکن اس بات کا خیال رکھنا لازم ہے کہ جس قسم کے کپڑے کا استعما ل دنیا میں جس کے لئے جائز نہیں تو اسی کپڑوں کاکفن دینا بھی جائزنہیں جیسے مردوں کے لئے ریشم کے کپڑے زندگی میں پہننا جائز نہیں تو اسی طرح ریشم کی کپڑوں میں ان کو کفن دینا بھی جائزنہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البخاری: عن عائشة رضي الله عنهاأن رسول الله صلى الله عليه وسلم كفن في ثلاثة أثواب يمانية، بيض سحولية من كرسف، ليس فيهن قميص ولا عمامة (کتاب الجنائز باب الثیاب البیض للکفن،ج:1،ص:689،رقم :1264،مط:مکتبۃ البشریٰ)
وفی صحیح مسلم:عن عائشة. قالت كفن رسول الله صلى الله عليه وسلم في ثلاث أثواب بيض سحولية، من كرسف. ليس فيهاقميص(حکم التکفین وبیان السنۃ فی الکفن،ج:1،ص:495،مط:مکتبۃ البشریٰ)
وفی الترمذی: عن سمرة بن جندب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: البسوا البياض فإنها أطهر وأطيب وكفنوا فيها موتاكم ( باب ماجاء فی لبس البیاض،ج :2،ص:938،رقم الحدیث:2813،مط:مکتبۃ البشریٰ)
وفی بدائع الصنائع: وأما صفة الكفن فالأفضل أن يكون التكفين بالثياب البيض لما روي عن جابر بن عبد الله الأنصاري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال:أحب الثياب إلى الله تعالى البيض فليلبسها أحياؤكم وكفنوا فيها موتاكم والحاصل أن ما يجوز لكل جنس أن يلبسه في حياته يجوز أن يكفن فيه بعد موته حتى يكره أن يكفن الرجل في الحرير والمعصفر والمزعفر، ولا يكره للنساء ذلك اعتبارا باللباس في حال الحياة اھ(فصل في صفة الكفن،ج:1،ص:307،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ: ويكفن بكفن مثله وهو أن ينظر إلى مثل ثيابه في الحياة لخروج العيدين وفي المرأة ينظر إلى ما تلبس إذا خرجت إلى زيارة أبويها، كذا في الزاهدي، ولا بأس بالبرود والكتان والقصب وفي حق النساء بالحرير والإبريسم والمعصفر والمزعفر ويكره للرجال ذلك وأحب الأكفان الثياب البيض، هكذا في النهاية والخلق والجديد في التكفين سواء، كذا في الجوهرة النيرة.وكل ما يباح للرجال لبسه في حال الحياة يباح تكفينه بعد الوفاة وما لا يباح له لبسه حال الحياة لا يباح تكفينه بعد الوفاة، كذا في شرح الطحاوي ( الفصل الثالث فی التکفین،ج:1،ص:161،مط:مکتبۃالماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92456کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات