ملازمت

انشورنس کمپنی میں رسک انجینئیر کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
92300
| تاریخ :
2026-02-17
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

انشورنس کمپنی میں رسک انجینئیر کی ملازمت کا حکم

السلام علیکم !سوال یہ ہے کہ کسی انشورنس کمپنی میں بحیثیت رسک انجینئر نوکری کرنا حلال ہے یا نہیں؟رسک انجینئر کا کام مختلف فیکٹریز میں جا کر ان کے آگ لگنے کی صورت میں کیے گئے انتظامات کو جانچنا، یا پھر ان کی مشینری کو چیک کرنا، یا پھر ان کے جنریٹر وغیرہ کا معائنہ کرنا اور ان کی تصویریں بنا کر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔جس طرح باقی محکموں میں جیسے آئی ٹی والے، سافٹ ویئر والے، یا پھر کچن میں کام کرنے والے حضرات کا کسی مالی لین دین یا انشورنس پالیسی کی خرید و فروخت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اسی طرح رسک انجینئر بھی صرف اور صرف ٹیکنیکل سروے کرتا ہے اور رپورٹ تیار کرتا ہے۔کیا اس نوکری سے کمائی گئی تنخواہ حلال ہوگی؟آپ کا بہت شکریہ جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مروجہ کمرشل انشورنس کا نظام شرعاً ناجائز ہے، اور جس طرح اس کے عقد و معاملات میں براہِ راست شرکت ناجائز ہے، اسی طرح ایسے امور میں معاونت بھی درست نہیں، کیونکہ یہ “تعاون علی الاثم” میں داخل ہے۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگرچہ رسک انجینئر براہِ راست انشورنس کے مالی معاہدات میں شریک نہیں ہوتا، لیکن اس کی تیار کردہ رپورٹ ہی انشورنس کے آئندہ فیصلوں اور پالیسی کے اجرا کی بنیاد بنتی ہے، تو یہ عمل درحقیقت اس ناجائز نظام کی معاونت شمار ہوگا،اس لیے ایسی ملازمت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاًجائزنہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح لمسلم: عن جابر رضی اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم آکل الربا و موکلہ و کاتبہ و شاھدیہ و قال ھم سواء ( کتاب البیوع ج: 3 ، ص: 1219، ط: دار إحیاء التراث العربی)۔
و فی تکملۃ فتح الملھم : قولہ "و کاتبہ " لان کتابۃالربا اعانۃ علیہ و من ھنا ظھر ان التوظف فی البنوک الربویۃ لایجوز فان کان عمل الموظف فی البنک مایعین علی الربا کالکتابۃ او الحساب فذالک حرام لوجھین : الاول : اعانۃ علی المعصیۃ و الثانی : اخذالاجرۃ من المال الحرام فان معظم دخل البنوک حرام مستجلب بالربا و اما اذا کان العمل لاعلاقۃ لہ بالربا فانہ حرام للوجہ الثانی فحسب فاذا وجد بنک معظم دخلہ حلال جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الاعمال(باب أخذالحلال وترك الشبهات،ج:1،ص:619،ط:دارالعلوم کراتشی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92300کی تصدیق کریں
0     101
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات