طلاق

جاؤ تمہیں طلاق اور پھر صرف طلاق کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
92275
| تاریخ :
2026-02-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

جاؤ تمہیں طلاق اور پھر صرف طلاق کہنے کا حکم

السلام علیکم،
میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر نے جب میں حمل میں تھی، غصے میں کہا کہ "جاؤ، تمہیں طلاق" پھر بعد میں رجوع بھی ہوا۔ لیکن اس کے بعد وہ اس بات کا انکار کرنے لگے کہ میں نے ایسا نہیں کہا۔
پھر ۳ سال بعد بھی لڑائی میں ایسے ہی کہا کہ طلاق، مجھے صحیح سے یاد نہیں، لیکن وہ انکار کرتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا۔
تو کیا ہماری طلاق ہو گئی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصہ کی کیفیت اور حالت حمل، دونوں صورتوں میں طلاق دینے سے شرعا طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائلہ کے شوہر نے غصہ کی حالت میں واقعۃً یہ الفاظ کہے ہوں: "جاؤ، تمہیں طلاق" تو ان الفاظ سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہو گئی تھی، تا ہم اگر سائلہ کے شوہر نے وضع حمل سے پہلے قولاً یا فعلاً رجوع کر لیا تھا تو رجوع صحیح ہو گیا تھا، جس کے بعد ان کا بدستور میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا بھی جائز اور درست تھا، اسی طرح تین سال بعد جھگڑے میں اگر واقعی سائلہ کے شوہر نے لفظ "طلاق" صراحتاً کہا ہو تو اس سے مزید ایک اور طلاق واقع ہو چکی ہے، اس کے بعد بھی عدت کے دوران شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہے، جبكہ سائلہ کے شوہر کے پاس آئندہ کے لیے فقط ایک طلاق کا اختیار باقی رہ گیا، اس لیے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) (باب صريح الطلاق، ج: 3، ص: 247، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: (هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة) أي عدة الدخول حقيقة. (باب الرجعة، ج: 3، ص: 397-398)
وفيه أيضا: (و) في حق (الحامل) مطلقا ولو أمة، أو كتابية، أو من زنا بأن تزوج حبلى من زنا ودخل بها ثم مات، أو طلقها تعتد بالوضع جواهر الفتاوى (وضع) جميع (حملها).اهـ (باب العدة، ج: 3، ص: 511، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار: ومطلقة) بالتشديد قيد بخطابها، لأنه لو قال: إن خرجت يقع الطلاق أو لا تخرجي إلا بإذني فإني حلفت بالطلاق فخرجت لم يقع لتركه الإضافة إليها.إلخ
وفي رد المحتار: قوله لتركه الإضافة) أي المعنوية فإنها الشرط والخطاب من الإضافة المعنوية.اهـ (باب صريح الطلاق، ج: 3، ص: 248)
وفي الدر المختار أيضا: قال في الفتح: والتأكيد خلاف الظاهر، وعلمت أن ‌المرأة ‌كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا علمت منه ما ظاهره خلاف مدعاه. اهـ.(باب الكنايات، ج: 3، ص: 305)
وفي الدر المختار: نعم لو طلقها وهو مقيم معها يعاشرها معاشرة الأزواج ليس لها التزوج لعدم انقضاء عدتها منه كما سيأتي بيانه في العدة.اهـ (باب الرجعة، ج: 3، ص: 421)
وفيه أيضا: (واعتبار عدده بالنساء) وعند الشافعي بالرجال (فطلاق حرة ثلاث.اهـ (كتاب الطلاق، ج: 3، ص: 246)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92275کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات