میزان بینک میں میرا اکاؤنٹ، جہاں سے مجھے ہر ماہ منافع مل رہا ہے، کیا یہ حاصل کرنا جائز ہے، جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس پاکستان کے بڑے مفتی کا فتویٰ ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی انجام پاتے ہیں، اس لیے ان کے ہاں سیونگ اکاونٹ سے ملنے والے منافع لینے کی گنجائش ہے۔