السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1-گھر میں میں نے اپنے چھوٹے بچے کو یہ کہنا تھا کہ اپنا چھوٹا مصلہ لے کر آؤ اور پھر نماز پڑھو،
اس کئ بجائے میں اپنے بچے کو یہ کہه بیٹھا کہ جاؤ، اپنا چھوٹا اللہ لے کر آؤ اور پھر اللہ پڑھو،
کیونکہ ہمارے ہاں اکثر چھوٹے بچوں کو یہ کہه دیا جاتا ہے اللہ پڑھو ، قرآن پڑھنا ہو یا نماز پڑھنی ہو تو یہ کہه دیا جاتا ہے کہ اللہ پڑھو ،
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کہنا ٹھیک ہے؟
اور یہ چھوٹا اللہ کا لفظ کہنا مناسب ہے؟
2-اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک دن میں سکول میں کلاس میں بچوں کو پڑھا رہا تھا کہ ایک بچے نے یہ سوال کر دیا کہ سر آپ کو وہ ساری کیسے پتا ہوتی ہیں جو آپ ہمیں پڑھاتے ہیں تو میرے منہ سے ازراہ مذاق یہ نکل گیا کہ میرے اوپر علم کا نزول ہو رہا ہوتا ہے
میرا یہ سوال ہے کہ اب اس طرح کہنا کیسا ہے؟
١-سائل کا اپنے بیٹے کو کہا گیا مذکور جملہ " چھوٹا اللہ لیکر آؤ " الخ اگر بے اختیار زبان سے ادا ہوگیا ہو تو شرعاً اگرچہ اس کی وجہ سے کفر کا حکم نہیں لگے گا ، تاہم آئندہ اس قسم کے کلمات بے اختیار کہنے سے بھی بچنے کا اہتمام چاہیے ۔
٢- علم کے نزول سے مراد اگر وحی وغیرہ نہ ہو ، بلکہ اللہ کی طرف سے ویسے ہی علم کا عطا ہونا ہو تو یہ گستاخی اگرچہ نہیں ، تاہم اس کے باوجود از راہ مذاق بھی الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرنی چاہیے ۔
كما في سنن ابن ماجه: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه»(كتاب الفتن، رقم الحديث: ٩٣٧٦، مط: دار أحياء الكتب العربية)
وفي البحر الرائق: والحاصل أن من تكلم بكلمة الكفر هازلا أو لاعبا كفر عند الكل ولا اعتبار باعتقاده كما صرح به قاضي خان في فتاويه ومن تكلم بها مخطئا أو مكرها لا يكفر عند الكل.(باب أحكام المرتدين، ج: ٥، ص: ١٣٤، مط: دار الكتاب الأسلامي)
وفي التاترخانية: وفي اليتيمة : الأصل أن لا يكفر أحد بلفظ محتمل ، لأن الكفرنهاية في العقوبة فيستدعى نهاية في الجناية، (كتاب أحكام المرتدين، الفصل الأول في اجراء كلمة الكفر، ج: ٧، ص: ٢٨٤، مط: رشيدية)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1