طلاق

بیوی کا تحریری طلاقوں کو نہ ماننا

فتوی نمبر :
91240
| تاریخ :
2026-01-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کا تحریری طلاقوں کو نہ ماننا

السلام عليكم ورحمة الله و برکاتہ
ميرى بيوى جسكو گھريلو ناچاقيوں كى وجه سے ميں نے اسٹامپ پيپر پر طلاق دى، منه سے كہكر نهيں دى، اس ميں تين طلاقيں لكھى ہوئى تھى، پھر وه اس بات كو ماننے سے قاصر ہے۔ لهذا مجھے اس بات كا فتوى چاہیئے، سرٹيفائيڈ كہ طلاق ہوئى كہ نهيں؟ طلاق كى نيت سے ہى ميں نے پيپر بھيجا، ميں مزيد ساتھ نهيں ره سكتا ہوں، لهذا طلاق ہوئى يا نهيں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ ميں جب سائل نے واضح اور صريح الفاظ جيسے "ميں تمہيں طلاق ديتا ہوں" پر مشتمل تين طلاقوں كا طلاق نامہ بنوا كر اس پر دستخط كردیے، اگرچہ زبان سے اس نے طلاق كے الفاظ نہ كہے ہوں، تب بھى اس سے حرمت مغلظہ ثابت ہو چكى ہے، اب رجوع نہيں ہو سكتا، اور حلالۂ شرعيہ كے بغير باہم عقد نكاح بھى نہيں ہو سكتا۔ جبكہ عورت اسكى عدت گذرنے كے بعد دوسرى جگہ نكاح كرنے ميں بھى آزاد ہوگى۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب. وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا (إلى قوله) وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة. (كتاب الطلاق، مطلب في الطلاق بالكتابة، ج: 3، ص: 246، ط: ايج ايم سعيد)
وفي بدائع الصنائع: وكذا التكلم بالطلاق ليس بشرط فيقع ‌الطلاق ‌بالكتابة المستبينة وبالإشارة المفهومة من الأخرس لأن الكتابة المستبينة تقوم مقام اللفظ والإشارة المفهومة تقوم مقام العبارة. (كتاب الطلاق، ج: 3، ص: 100، ط: ايج ايم سعيد)
وفي رد المحتار: ولو قال للكاتب: ‌اكتب ‌طلاق ‌امرأتي كان إقرارا بالطلاق وإن لم يكتب؛ ولو استكتب من آخر كتابا بطلاقها وقرأه على الزوج فأخذه الزوج وختمه وعنونه وبعث به إليها فأتاها وقع إن أقر الزوج أنه كتابة أو قال للرجل: ابعث به إليها. (ج: 3، ص: 246، ط: ايج ايم سعيد)
وفي المبسوط للسرخسي: والأصل أن البيان بالكتاب بمنزلة البيان باللسان؛ لأن المكتوب حروف منظومة تدل على معنى مفهوم كالكلام ألا ترى أن النبي صلى الله عليه وسلم كان مأمورا بتبليغ الرسالة، وقد بلغ تارة بالكتاب وتارة باللسان، ثم الكتاب على ثلاثة أوجه: (إلى قوله) (والثالث) أن يكتب على رسم كتب الرسالة طلاق امرأته أو عتاق عبده فيقع الطلاق (إلى قوله) فإن كان كتب: امرأته طالق فهي طالق سواء بعث الكتاب إليها، أو لم يبعث، وإن كان المكتوب: إذا وصل إليك كتابي هذا فأنت طالق، فما لم يصل إليها لا يقع الطلاق؛ (كتاب الطلاق، ج: 6، ص: 143، ط: مطبعة السعادة مصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91240کی تصدیق کریں
0     165
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات