اسلامی بینکاری

ایم سی بی بینک کی آئی سیو ایپ سے آنے والے منافع کا حکم

فتوی نمبر :
90894
| تاریخ :
2026-01-13
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

ایم سی بی بینک کی آئی سیو ایپ سے آنے والے منافع کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، امام صاحب!ادب کے ساتھ ایک شرعی رہنمائی درکار ہے۔
میں MCB بینک کے Alhamra Saving Account (iSave Application) میں اپنی رقم محفوظ رکھتا ہوں۔ اس اکاؤنٹ میں بینک کی طرف سے رقم پر ہر ماہ/سال کچھ فیصد اضافہ (Profit/Increment) دیا جاتا ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا MCB Alhamra Saving Account میں ملنے والا یہ منافع سود (ربا) کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟
کیا اس اکاؤنٹ میں رقم رکھنا اور اس پر ملنے والا اضافہ شرعی طور پر حلال ہے؟اگر بینک اسے کسی اسلامی اصول (جیسے مضاربہ) کے تحت ظاہر کرتا ہے تو کیا یہ واقعی شریعت کے مطابق ہوتا ہے؟
اگر یہ حلال نہیں ہے تو ایسے اکاؤنٹ کے بارے میں شرعی رہنمائی کیا ہے، اور کون سا حلال متبادل اختیار کیا جائے؟براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"مسلم کمرشل بینک "کے سیونگ اکاونٹ میں جمع کردہ رقم کی حیثیت چونکہ قرض کی ہوتی ہے، اور قرض پر کوئی بھی مشروط یا معروف نفع حاصل کرنا شرعاً سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، تاہم اگر مذکور اکاونٹ MCB کے مستقل اسلامک ونڈو میں کھو لا گیا ہو اور اس کے تمام معاملات کو مستند مفتیان کرام کے مستقل شریعہ بورڈ کے زیرِ نگرانی میں انجام دیئے جاتے ہوں تو اس صورت میں مذکور اکاونٹ سے حاصل ہونے والے منافع استعما ل کرنے کی گنجائش ہوگی، ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی صحیح مسلم: عن جابر، قال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا، ‌وموكله، ‌وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء.اھ(باب لعن الآکل الربا والموکلہ ،ج:3 ص: 1219 ناشر:القاہرۃ)
وفی بدائع الصنائع: فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة، على أن يرد عليه صحاحا، أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه «‌نهى ‌عن ‌قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب،الخ( فصل فی شرائط رکن القرض ، ج:7 ص :395 ناشر : سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90894کی تصدیق کریں
0     118
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات