اسلامی بینکاری

بینک اسلامی سے ہاؤس فائنانس کا حکم

فتوی نمبر :
89894
| تاریخ :
2025-12-10
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

بینک اسلامی سے ہاؤس فائنانس کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

BankIslami – شریعت کے مطابق "مسکان ہاؤس فنانسنگ" کی تفصیلی معلومات برائے فتویٰ

محترم مفتی صاحب، حفظہٗ اللہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مندرجہ ذیل معلومات BankIslami کے "مسکان ہاؤس فنانسنگ" پروگرام سے متعلق ہیں۔ گزارش ہے کہ ان کی روشنی میں اس فنانسنگ کی شرعی حیثیت بابت رہنمائی فرمائیں۔

1. ادارے کا دعویٰ

BankIslami کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کے ربا (سود) کے معاملات میں شامل نہیں ہوتا اور اس کا فنانسنگ ماڈل مکمل طور پر اسلامی فقہِ معاملات کے اصولوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

2. اہلیت (Eligibility Criteria)
الف) ملازم (Salaried Person)

کم از کم ماہانہ تنخواہ: 60,000 روپے

گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہ کی سلِپس درکار

ادارہ/کمپنی مستند و رجسٹرڈ ہو

ب) کاروباری شخص (Businessman)

کم از کم آمدنی: 100,000 روپے

آمدنی کا قابلِ اعتماد ثبوت لازم ہے

ج) کو-اپلیکنٹ (Co-applicant)

اگر بنیادی درخواست گزار اہلیت پوری نہ کرے تو کو-اپلیکنٹ شامل کیا جا سکتا ہے

اس کی آمدنی:

ملازم ہو تو کم از کم 60,000 روپے

کاروباری ہو تو کم از کم 100,000 روپے

د) عمر کی حد

درخواست گزار: 25 سے 65 سال

کو-اپلیکنٹ: 21 سے 70 سال

3. فنانسنگ کی اقسام (Tiers of Financing)
i) نیا گھر خریدنا

30% خریدار کی طرف سے

70% بینک کی طرف سے فنانسنگ

ii) پلاٹ پر تعمیر

ڈاؤن پیمنٹ 00% تعمیراتی فنانسنگ بینک فراہم کرتا ہے

iii) گھر کی مرمت/رینوویشن

15% خریدار کا حصہ

85% بینک کی فنانسنگ

4. فنانسنگ کی مالی تفصیلات

فنانسنگ کی رقم: 2 لاکھ روپے سے 150 ملین روپے تک

منافع/کرایہ: 4% فکسڈ + 6 ماہ کا KIBOR

مدت (Tenure): 2 سال تا 25 سال

تکافل: گھر کی مالیت کے مطابق، کم از کم 1.85% سے شروع

درخواست برائے رہنمائی

گزارش ہے کہ مذکورہ فنانسنگ ماڈل کی نوعیت، اس میں بینک اور صارف کے درمیان ہونے والے معاہدات، منافع کے طریقۂ کار، اور ادائیگی کے نظام کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی شرعی حیثیت واضح فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اسلامی بینکاری میں عموماً مکانات کی فنانسنگ کیلئے شرکت متناقصہ کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ، کہ جس میں بینک اور اسکا گاہک مل کر کوئی مکان خریدتے ہیں ،مثلاً قیمت کا اسی فیصد حصہ بینک اور بیس فیصد رقم گاہک دیکر اسی تناسب سے مکان کے مالک بن جاتے ہیں ،اس کے بعد بینک اپنا اسی فیصد حصہ گاہک کو کرایہ پر دیدیتا ہے،اور یہ گاہک وقفے وقفے سے مقررہ کرایہ کی ادائیگی کے ساتھ بینک کی ملکیت والے حصے کو خریدتا رہتا ہے، اور جس نسبت سے اس گاہک کی ملکیت بڑھتی ہے،اسی نسبت سےباقی ماندہ بینک کا حصہ اور اسکا کرایہ کم ہوتا چلا جاتا ہے اور آخر میں جب گاہک بینک کے تمام حصے خرید لیتا ہے تو وہ مکمل طور پر مکان کا مالک بن جاتا ہے، چنانچہ مذکور طریقہ کار میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،اس لئے اب اگر بینک اسلامی والے بھی مذکورہ بالا طریقے کے مطابق تمام معاملات سر انجام دیتے ہوں تو انکے "مسکان ہاؤس فنانسنگ" کی پالیسی لینے میں شرعاً کوئی حرج نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المعايير الشرعية: المشاركة المتناقصة عبارة عن شركة يتعهد فيها أحد الشركاء بشراء حصة الآخر تدريجيا إلى أن يتملك المشتري المشروع بكامله. ولا بد أن تكون شركة غير مشترط فيها البيع والشراء، وإنما يتعهد الشريك بذلك بوعد منفصل عن الشركة، وكذلك يقع البيع والشراء بعقد منفصل عن الشركة، ولا يجوز أن يشترط أحد العقدين في الآخر. (الرقم: 12، ج: 1، ص: 345، ط: المكتبة الحقانية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89894کی تصدیق کریں
0     238
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات