السلام علیکم
میں ایک فیکٹری میں کام کر رہا ہوں جو شیخوپورہ میں ہے ،کمپنی نے مجھے ایک گاڑی دی ہے جس میں سی این جی اور پیٹرول کی بھی سہولت ہے، میرے ذاتی استعمال کے لئے ، میرا سوال یہ ہے کہ جو رقم مجھے پیٹرول کی ملتی ہے کیا میں اس میں سے اپنے گھر کی گاڑی میں استعمال کر سکتا ہوں، جبکہ کمپنی کی طرف سے کوئی رکاوٹ یا تعین نہیں ہے کہ سی این جی استعمال کریں یا پیٹرول؟
اگر کمپنی کے مجاز افسران کو سائل کے اپنی ذاتی ضروریات میں گاڑی استعمال کرنے کا علم ہو اور انہیں یہ ناگوار نہ گزرتا ہو تب تو وہ اپنی ذاتی ضروریات بھی بجا لا سکتا ہے ورنہ کمپنی مالکان یا مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ اپنی ضروریات میں استعمال کی اجازت لینا لازم ہے ۔
كما في الدر المختار: استعار دابة للذهاب فأمسكها في بيته فهلكت ضمن لأنه أعارها للذهاب لا للإمساك. (5/ 686)
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (" لا يحل مال امرئ ") أي: مسلم أو ذمي (" إلا بطيب نفس ") أي: بأمر أو رضا منه. (5/ 1974)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0