طلاق

شدید غصے کی حالت میں طلاق کے الفاظ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
89728
| تاریخ :
2025-12-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شدید غصے کی حالت میں طلاق کے الفاظ کہنے کا حکم

میں طلاق کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں ،میں نے بیوی کو دو طلاقیں کہی ہیں ،میں شدید تکلیف میں ہوں ،اور ایک ماہ سے ذہنی علاج کروا رہا ہوں ،لیکن میں دواء نہیں لے رہا اسلئے میں زیادہ غصے میں رہتا ہوں ،بتائیں میرے لئے فتوی کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر سائل نے پورے ہوش وحواس میں اپنے الفاظ کا مفہوم سمجھتے ہوئے بیوی کو صریح الفاظ میں دو طلاقیں دی ہیں تو شدید غصہ ،ذھنی دباؤ ،یا علاج میں کوتاہی کے باوجود دونوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ،محض غصہ یا نفسیاتی تکلیف جب تک شعور باقی ہو وقوع طلاق میں مانع نہیں ،البتہ سائل کو دوران عدت رجوع کا حق حاصل ہے ،چنانچہ اگر سائل زبانی یا عملی طور پر میاں بیوی والا تعلق قائم کر کے رجوع کر لے تو اس سے سائل کا نکاح برقرار رہے گا،اور آئندہ کیلئے سائل کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا ،لہذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: (قوله أو مريضا) أي لم يزل عقله بالمرض بدليل التعليل ط(الی قوله) (قوله لوجود التكليف) علة لهما اھ(3/ 242)
وفی البدائع: فيقع ‌طلاق ‌المريض والكافر لأن المرض والكفر لا ينافيان أهلية الطلاق اھ(4/ 219)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89728کی تصدیق کریں
0     164
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات