طلاق

طلاق کے متعلق

فتوی نمبر :
89383
| تاریخ :
2025-12-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے متعلق

بیوی ....... کا بیانِ حلفی یہ ہے کہ آج سے تقریباً سات سال قبل گھر میں لڑائی جھگڑےکے دوران میرے شوہر ...... نے مجھے تین مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے ہیں ”تہ پہ ما طلاقہ ئے“۔اس کے بعد ان کی والدہ نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا تھا ،خاموش کیا، اس کے بعد میں نےاپنے بھائی کو فون کیا اور بلایا کہ” آکر مجھے لے جاؤ ،ورنہ میں جان دے دوں گی“ تو جب میرے گھر والے آئے تو ان کے سامنے بھی بولا کہ میں نے آزاد کیا ہے، لے جاؤ اس کو “(ماآزادہ کڑے دہ بوزئی یے)
اس کے دو تین دن بعد ہم چھ، سات بندے لڑکی کو لے کر واپس ان کے گھر گئے،تاکہ صلح کر لیں، لڑکی کےوالد نے داماد سے پوچھا کہ تم نے طلاق دی ہے؟ تو شوہر نے انکار کیا تو ان کو کہا کہ تم قرآن پر ہاتھ رکھ کر بیان دوگے کہ تم نے طلاق نہیں دی ہے؟تو لڑکا ہاتھ رکھنے کے لئے تیار تھا، لیکن والدہ نے منع کیا کہ نہیں تم قرآن پر ہاتھ نہیں رکھو گے اور والدہ نے اقرار کیا کہ ”ہاں !اس نے طلاق دی ہے کہ اس نے تین مرتبہ بولا اور تیسری مرتبہ میں نے ان کے منہ پر تھپڑ بھی ماراہے“ لڑکے نے کہا کہ ”لوگوں کا میرے ساتھ اور کچھ باقی نہیں ہے،جاؤ،“ جو افراد اس موقع پر موجود تھے،ان میں لڑکی کا والد (......کئی سارے افراد......) بھی موجود تھا ،یہ لوگ لڑکے کی کہی ہوئی بات کی تصدیق بھی کررہے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب لڑکی مسماۃ ......کواس کے شوہر مسمی .......نے اپنی والدہ کی موجودگی میں "تہ پہ ماطلاقہ ئے"کے الفاظ کے ساتھ تین طلاق دیدی ہیں اوربعد میں سوال میں مذکور گواہان کی موجودگی میں اس کی والدہ نے بھی اس طلاق دینے کی تائیدکردی تواس سے مسماۃ......پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، چونکہ طلاق کے بعدسےہی میاں بیوی میں علیحدگی واقع ہوچکی تھی ،اس لئے عورت عدت گزرجانے کی وجہ سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی احکام القرآن للجصاص: قال أبو بكر: قوله تعالى: ( الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان )الآية، يدل على وقوع الثلاث معا مع كونه منهياعنها(ج1،صـــ386)۔
وفی الدر المختار: (و) نصابها (لغيرها من الحقوق سواء كان) الحق (مالا أو غيره كنكاح وطلاق ...رجلان ...أو رجل وامرأتان)الخ(کتاب القاضی،ج:5،ص:465،ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية الخ(فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به،ج:1،ص: 473،ط: ماجدیۃ)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89383کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات