طلاق

مُعلَّق طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

فتوی نمبر :
89066
| تاریخ :
2025-11-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

مُعلَّق طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نےاپنی دوسری بیوی کےساتھ گھریلوناچاقی کی وجہ سے یہ شرط رکھی کہ ”اگر تم نے میری غیر موجودگی میں کسی بھی غیر مرد سے دوستی کی توتمہیں تین طلاق ہونگی“لیکن میری منکوحہ نے اپنے پہلے شوہر کو کال کیا تھا ،لیکن اس نے نہیں اٹھایا،بلکہ اس کی بیوی نے اٹھایاتھا،اور اس سے بات چیت ہوئی تھی،تو اس صورت میں اس پر طلاق ہوگی یا نہیں ؟اور یہ کال بھی اپنی بیٹی سے بات کرنے کےلئےکی تھی، بیٹی پہلے شوہر کے پاس ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ طلاق کو اگر کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے تو اس شرط کے پائے جانے کی صورت میں ہی طلاق واقع ہوتی ہے،اور جب شرط ہی وجود میں نہ آئے تو طلاق بھی واقع نہیں ہوتی ،لہذا صورت مسئولہ میں سائل نے چونکہ تین طلاقوں کو اپنی بیوی کے کسی بھی غیر مرد کے ساتھ دوستی رکھنے پر معلق کیا تھا،جبکہ اس کی بیوی نے نہ کسی غیر مرد سے دوستی کی اور نہ کوئی ناجائز تعلق رکھا،بلکہ صرف اپنی بیٹی سے بات کرنے کی غرض سے سابقہ شوہر کے نمبر پر کال کی، اور وہ کال بھی اس کی بیوی نے ریسیو کی۔اس لئے شوہر کی لگائی ہوئی شرط سرے سے پائی ہی نہیں گئی۔چنانچہ شرطِ طلاق کے عدم ِ تحقق کی بناپر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اور نکاح بدستور بر قرار ہے ، البتہ طلاق جیسے نازک اور سنگین معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لینا لازم ہے،تاکہ آئندہ کسی غلط فہمی یا غیر محتاط لفظ سے گھریلو زندگی متاثر نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: إذا وجد الشرط انحلت اليمين الخ ( کتاب الطلاق، الباب الرابع في الطلاق بالشرط ، الفصل الأول في ألفاظ الشرط،ج1،ص315،ط: ماجدیۃ)۔
وفی البدائع الصنائع: إذا قال لها أنت طالق إن دخل فلان الدار أنه يقع الطلاق إذا وجد الشرط(الی قولہ)فيقف الوقوع على وقت وجود الشرط ففي أي وقت وجد يقع الخ(کتاب الطلاق،فصل في قوله أنت طالق إن شئت، ج3، ص 122، ط: دار الکتب العلمیۃ)۔
وفی الھندیۃ:أكربخانه فلان روي وباوي سخن كوي(إن ذھبت الی بیت فلان و تکلمت معہ)فأنت كذا فلم يذهب إلى بيته،ولكن كلمه في موضع آخر لا يحنث في يمينه الخ(کتاب الایمان،الباب السادس فی الیمین علی الکلام،ج2،ص105،ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89066کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات