طلاق

ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاق دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوتی ہیں؟

فتوی نمبر :
89060
| تاریخ :
2025-11-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاق دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوتی ہیں؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمی ...باہوش وحواس اپنی بیوی کو بد چلنی اور نافرمانی کی وجہ سے تین مرتبہ” طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں“ یہ تحریر میں مسمی مذکور نے مؤرخہ 25-09-25کو دی تھی، طلاق دیتے وقت کوئی گواہ وغیرہ بھی نہ تھے، کسی آدمی کے ذریعے اپنی بیوی کو طلاق نامہ پہنچا دیا تھا ،مجھے براہِ کرم بتائیں کہ یہ طلاق ہوئی ہے یا نہیں ؟قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں اور اہل حدیث کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوئی ہے اور وہ حضرت رکانہ والا حوالہ دیتے ہیں کیا اس کے ساتھ رجوع ہو سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن وسنت کی روشنی میں ایک مجلس کی تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں جیسے تجھے تین طلاق ہیں ، یا الگ جملوں سے دی ہوں جیسے تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے ، تجھے طلاق ہے ان دونوں صورتوں میں سے تین طلاقیں شمار ہوتی ہیں، حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، تابعین عظام کا اس پر اتفاق ہے اور امت کے چاروں ائمہ امام اعظم ابو حنیفہ،امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ کا بھی یہی مسلک ہے، اس سلسلے میں کسی غیر مقلد کا تین طلاقوں کو ایک قرار دینا قرآن وسنت کے واضح نصوص کے خلاف ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو مذکورہ الفاظ ”طلاق، طلاق، طلاق دیتاہوں“ کہہ دیئے تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اگرچہ طلاق دیتے وقت کوئی گواہ موجود نہ ہو،اب رجوع نہیں ہوسکتا اور بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ،جبکہ سائل کی بیوی ایامِ ِعدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَاتَحِلَّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرۃ:230)۔
وفی صحیح البخاری: و قال الليث: حدثني نافع، قال : كان ابن عمر، إذا سئل عمن طلق ثلاثا، قال: لو طلقت مرة أو مرتين، فإن النبي صلى الله عليه و سلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرك الخ(باب من قال لامرأتہ انت علیّ حرام،ج3،ص2393،ط:بشری)۔
وفی الحکام القرآن للجصاص: فالكتاب والسنة وإجماع السلف توجب إيقاع الثلاث معا وإن كانت معصيةً الخ(ذکر الحجاج لایقاع الطلاق الثلاث معا،ج1،ص388،ط:سہیل اکیڈمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89060کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات