طلاق

کیاشوہر کا طویل عرصہ بیوی سے الگ رہنے سے طلاق ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
88908
| تاریخ :
2025-11-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیاشوہر کا طویل عرصہ بیوی سے الگ رہنے سے طلاق ہوجاتی ہے؟

میری بہن کے تین بچے ہیں۔ اُس کی پہلے شادی ہوئی تو اُس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی، پھر طلاق ہو گئی۔ پھر اس نے دوسری شادی کی، اس سے ایک بیٹا ہوا جو ایک مہینے کا تھا تو اس کا باپ انہیں چھوڑ کر چلا گیا۔ اس کے بعد ہم تقریباً ایک سال کے بعد اسے واپس لے کر آئے۔ اس کے بعد دوسرا بیٹا پیدا ہوا، پھر وہ دوبارہ لڑائی جھگڑا کرکے ان بچوں اور ماں کو چھوڑ کر چلا گیا۔ تقریباً 18 مہینے ہو گئے ہیں مگر اب تک کوئی رابطہ نہیں۔ نہ وہ آیا، نہ بچوں کو دیکھنے آیا، نہ کوئی فون کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا 18 مہینے سے ایسے نہ پوچھنے اور نہ آنے سے اس کی طلاق ہو گئی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائل کا بہنوی اپنے بیوی بچوں کو یوں گھر چھوڑ کر چلا گیا ہو تو اُس کا مذکور طرزِ عمل اگرچہ شرعاً جائز نہیں جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے ، اس لئے اُس پر لازم ہے کہ بیوی بچوں کے حقوقِ واجبہ کی ادائیگی کا اہتمام کرے اور اپنے گھر کو آباد کرنے کی فکر کرے،تاہم اگر اس دوران شوہر نے باقاعدہ طلاق نہ دی ہو تو فقط دوری اختیار کرنے کی وجہ سے سائل کی بہن پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہے ، چنانچہ سائل کی بہن کو چاہیئے کہ خاندان کے معزز اور با اثر افراد کے ذریعے اپنے شوہر کو سمجھانے کی کوشش کرے ، اور ساتھ اللہ تعالیٰ سے اُسکی ہدایت کی دُعا بھی کرتی رہے ، اُمید ہے کہ اس سے معاملہ حل ہو جائے گا،لیکن اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود شوہر اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز نہ آئے اور سائل کی بہن کے نان نفقہ کی ادائیگی نہ کرے تو ایسی مجبوری کی صورت میں سائل کی بہن شوہر سے طلاق لے کر علیحدگی بھی اختیار کرسکتی ہے اور اس صورت میں وہ گناہ گار بھی نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و لا بأس به عند الحاجة) للشقاق بعدم الوفاق (و فی رد المحتار تحت ھذا قوله للشقاق) فإن لم يصطلحا جاز الطلاق و الخلع الخ۔ (كتاب الطلاق، ج:3، ص:441، ط: سعید)۔
و فیه أیضاً : كتاب الطلاق (هو) لغة رفع القيد لكن جعلوه في المرأة طلاقا و في غيرها إطلاقا ، فلذا كان أنت مطلقة بالسكون كناية و شرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق ، فخرج الفسوخ كخيار ، عتق و بلوغ و ردة فإنه فسخ لا طلاق ، و بهذا علم أن عبارة الكنز و الملتقى منقوضة طردا و عكسا بحر الخ۔ (كتاب الطلاق، ج:3، ص:226، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88908کی تصدیق کریں
0     126
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات