کفر و موجب کفر

سوال میں مذکور اشعار جیسے "مجھے مسجدوں کی خبر نہیں مجھے مندروں کا پتہ نہیں "پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
88882
| تاریخ :
2025-11-17
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

سوال میں مذکور اشعار جیسے "مجھے مسجدوں کی خبر نہیں مجھے مندروں کا پتہ نہیں "پڑھنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
حضرات مفتیان کرام! مندرجہ ذیل اشعار سوشل میڈیا پر بہت دل چسپی سے سنی جاتے ہیں، دریافت طلب یہ ہے کہ اس میں کوئی جملہ کفریہ تو نہیں! بالخصوص ”مجھے مسجدوں کی خبر نہیں“! کیوں کہ اس میں مذہب اسلام سے بے زاری معلوم ہوتی ہے
کسی دردمند کے کام آ کسی ڈوبتے کو اچھال دے
یہ نگاہ مست کی مستیاں کسی بد نصیب پہ ڈال دے
مجھے مسجدوں کی خبر نہیں مجھے مندروں کا پتہ نہیں
مری عاجزی کو قبول کر مجھے اور درد و ملال دے
یہ میکشی کا غرور ہے یہ میرے دل کا سرور ہے
میرے مے کدہ کو دوام ہو میرے ساقیوں کو جمال دے
میں ترے وصال کو کیا کروں میری وحشتوں کی یہ موت ہے
ہو ترا جنوں مجھے پر عطا مجھے جنتوں سے نکال دے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ فقہاء کی تصریحات کے مطابق جب کسی کے کلام میں کفریہ مفہوم کےعلاوہ صحیح مفہوم کا بھی احتمال پایا جاتاہو تو ایسی صورت میں صاحبِ کلام کی تکفیر نہیں کی جائے گی البتہ اگر وہ کفریہ مفہوم ہی کا التزام اور تصریح کرے تو وہ بلا شبہ کافر ہوجائےگا,صورتِ مسئولہ میں مذکور جملہ" مجھے مسجدوں کی خبر نہیں الخ) سے بظاہر شاعر کا مقصد عملی کوتاہیوں کوبیان کرنا ہے اس لئے ان جملوں کو کفریہ تو قرار نہیں دیا جاسکتاہے, تاہم ایسے کلمات جس سےمذہب بیزاری کا وہم ہو ان سے بھی احتراز کرنا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیہ: سئل عن رجل قيل له: يا يكدرم بده تا بعمارت مسجد صرف كنم يا بمسجد حاضر شو بنماز، فقال: من نه مسجدا آيم ونه درهم دهم مرابا مسجد جه كار، وهو مصر على ذلك قال: لا يكفر، ولكن يعزر كذا في المحيط (ج :2 ،ص :280.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88882کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’اگر میں اسکور کی اس حد تک نہیں پہنچا تو میں کافر‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات