ملازمت

ایزی پیسہ میں سافٹ وئیر انجینئر کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
88701
| تاریخ :
2025-11-10
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ایزی پیسہ میں سافٹ وئیر انجینئر کی ملازمت کا حکم

کیا ایزی پیسہ کی کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر ملازمت کرنا جائز ہے؟میں اس سے پہلے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم میں کام کرتا تھا جہاں میوزک وغیرہ دکھایا جاتا تھا، وہاں بھی کہا جاتا تھا کہ وہ مشکوک ہے۔اب ایزی پیسہ میں بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز نہیں ہے۔آج کل زیادہ تر کام فِن ٹیک (Fintech) کے میدان میں ہی ہے، اور زیادہ تر نوکریاں بھی فِن ٹیک سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں ایزی پیسہ کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر ملازمت کا حکم یہ ہے کہ چونکہ ایسی مالیاتی کمپنیوں میں تیار کیے جانے والے سافٹ ویئر ز عمومی طور پر مختلف جائز مالی خدمات جیسے رقم کی ترسیل ، اکاؤنٹ مینجمنٹ ، اور ڈیجیٹل پیمنٹس وغیرہ کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں اور ان کا استعمال صرف سودی یا حرام لین دین کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتا، اس لیے محض بطور سافٹ ویئر انجینئر اس کمپنی میں ملازمت کرنا شرعاً جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہے، البتہ اگر کسی مخصوص پراجیکٹ یا سافٹ ویئر کا تعلق براہ راست سودی لین دین کو قائم رکھنے ، اس کے نظام کو چلانے، یا اسی کے ساتھ خاص ہو اور اس کا کوئی جائز متبادل استعمال ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں اس میں تعاون جائز نہیں ہوگا، لہذا مجموعی طور پر مذکورہ ملازمت کی گنجائش موجود ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسی: إعلم أن الاجارۃ عقد علی المنفعۃ بعوض ھو مال الخ (کتاب الاجارات، ج: ١٥، ص: ٧٤، ط: دار المعرفۃ۔ بیروت)۔
وفي بدائع الصنائع: وهي في الحقيقة نوع واحد لأنها بيع المنفعة فكان المعقود عليه المنفعة في النوعين جميعا إلا أن المنفعة تختلف باختلاف محل المنفعة فيختلف استيفاؤها باستيفاء منافع المنازل بالسكنى والأراضي بالزراعة الخ ( کتاب الاجارۃ،ج: ٤، ص:١٧٥ ط: ایچ ایم سعید)۔
کما فی تكملة فتح الملھم: ان التوظف فی البنوك الربوية لا يجوز، فان كان عمل المؤظف فی البنك ما يعين على الربا، كالكتابة أو الحساب، فذالك حرام لوجھين الأول إعانة على المعصية و الثانی أخذ الأجرة من مال الحرام، فإن معظم دخل البنوك حرام مستجلب بالربا، و أما إذا كان العمل لا علاقة له بالربا فإنه حرام لوجه الثانی فحسب، فإذا وجد بنك معظم دخله حلال جاز فيه التوظف للنوع الثانی من الاعمال إلخ۔ (باب لعن أکل الربا و موکلہ،ج:١، ص:٦١٩، مط: دار العلوم کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88701کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات