شیئرز کا کاروبار

نان شرعیہ کمپنی کے شئیرز کی آمدن اور 5٪ کا حکم

فتوی نمبر :
88697
| تاریخ :
2025-11-10
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

نان شرعیہ کمپنی کے شئیرز کی آمدن اور 5٪ کا حکم

السلام علیکم : مفتی صاحب ! مجھے اسٹاک ایکسچینج سے متعلق ایک مسئلہ پوچھنا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں دو طرح کے شیئرز ہوتے ہیں، شرعی تقاضوں کے مطابق اور غیر شرعی، ایک کمپنی کے شیئرز جب خریدے، تب وہ shariah compliant تھی، لیکن 6 ماہ بعد اس نے اپنے بزنس کو non shariah میں بدل لیا، اب اس کے شیئرز کی قیمت خرید سے 3 گنا زیادہ ہے، اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں کہ بیچ دیں ؟ اور زائد رقم کا کیا مصرف ہوگا؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ کمپنی ہر سال جون کے مہینے میں اپنے ملازمین کو پرافٹ سے ایک بونس دیتی ہے، جسے 5% کہا جاتا ہے، جو ہر سال مختلف ہوتا ہے، چونکہ یہ رقم بینک میں ہوتی ہے اور اس پر interest لگتا ہے، تو 5 ماہ بعد کمپنی اس کا بقایا دیتی ہے سب ملازمین کو، جو کہ 15 سے 20 ہزار ہوتا ہے، اس کے متعلق بھی رہنمائی درکار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکورکمپنی جس تاریخ سے نان شریعہ کمپلائنٹ بنی ہواس تاریخ سے اس کمپنی کے شئیرز کی قیمت میں جس قدر اضافہ ہوا ہو تو ان شیئرز کی فروختگی کی صورت میں اس قدرحاصل ہونے والا منافع بلا نیتِ ثواب صدقہ کرنا لازم ہے اور اس اضافی رقم کو اپنے استعمال میں لانے سے احتراز چاہئے۔
جبکہ کمپنی کی طرف سے پانچ فیصد منافع کا رقم ملازمین کے لئے مختص کرنے کے بعد مذکور منافع بنک میں رکھوا کر اس پر نفع لینے میں اگر ملازمین کا کوئی عمل دخل نہ ہو، بلکہ کمپنی مالکان اپنی مرضی سے بنک میں رکھواتے ہوں اور بعد میں ملازمین کو دے دیتے ہوں تو یہ ملازمین کے حق میں شرعاً سود نہیں، بلکہ کمپنی کی طرف سے ملنے والی رقم کا حصہ ہے جس کا لینا ان ملازمین کے لئے شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللّٰہ تعالیٰ: احل اللّٰہ البیع و حرم الربوا (سورۃ : البقرۃ ، آیت : 275)ـ
وفی البحر الرائق : (والأجرة لا تملك بالعقد) (إلی قوله) (بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن ) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك (إلی قوله) لكن ليس له بيعها قبل قبضها اھ (کتاب الاجارۃ ، ج: 7 ، ص: 300 ، ط: ماجدیۃ)ـ
وفی تکملۃ فتح الملھم : عن جابر قال: لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال :ھم سواء الخ
و فیه ایضاً : قولہ” کاتبہ “ لان کتابۃ الربا اعانۃ علیہ ومن ھنا ظھر أن التوظف فی البنوک الربویۃ لا یجوز، فإن کان عمل الموظف فی البنک ما یعین علی الربا، کالکتابۃ أو الحساب، فذلک حرام لوجھین: الأول : إعانۃ علی المعصیۃ، والثانی: أخذ الأجرۃ من المال الحرام، فإن معظم دخل البنوک حرام مستجلب بالربا، و أما إذا کان العمل لا علاقۃ لہ بالربا فإنہ حرام للوجہ الثانی فحسب، فإذا وجد بنک معظم دخلہ حلال، جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الأعمال،اھ (باب لعن آکل الربا وموکله ، ج: 1 ، ص: 619 ، ط: دارالعلوم کراچی)ـ۔
وفی الدر المختار : الحرمۃ تتعدد مع العلم بہا الا فی حق الوارث وقیدہ فی الظہیرۃ بان لا یعلم ارباب الاموال الخ
وفی رد المحتار: تحت : (قوله الا فی حق الوارث الخ) (الی قوله) والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، و إلا فإن علم عين الحرام فلا يحل له، وتصدق به بنية صاحبه الخ (باب البیع الفاسد ، ج: 5 ، ص: 98 ، ط: سعيد)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88697کی تصدیق کریں
0     61
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمپنی کے شیئرز خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات