السلام علیکم و رحمۃ اللہ! مجھے حکومت پاکستان کی "میرا گھر میرا آشیانہ" اسکیم کے تحت اسلامی بینک سے گھر خریدنے کی سہولت ملی ہے۔بینک کہتا ہے کہ یہ “Diminishing Musharakah” کے تحت ہے، اور سود نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ اسکیم شریعت کے مطابق ہے؟ کیا اس اسکیم میں شامل ہونا جائز ہے؟مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً
صورتِ مسئولہ میں سائل کی ذکر کردہ وضاحت کے مطابق اگر واقعۃً مذکورہ اسکیم ”میرا گھر میرا آشیانہ“ اسلامی بینک سے گھر خریدنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے، تو چونکہ اسلامی بینکوں کے اکثر و بیشتر مالی معاملات مستند علماء کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں طے پاتے ہیں، اس لیے مذکورہ اسکیم کے تحت گھر خریدنے کی شرعاً گنجائش ہے۔ البتہ اس اسکیم میں اس بات کی تحقیق ضروری ہے کہ کسی قسم کا سودی عنصر شامل نہ ہو۔
کما فی الدر المختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ ( فصل فی القرض، ج: 5، ص: 166، ناشر: سعید )-