طلاق

خلوت سے قبل منکوحہ کو " میں آپ کو طلاق دیتا ہوں" کہنے کے بعد تین طلاق کے طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

فتوی نمبر :
87904
| تاریخ :
2025-10-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت سے قبل منکوحہ کو " میں آپ کو طلاق دیتا ہوں" کہنے کے بعد تین طلاق کے طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

میرا ڈھائی سال پہلے نکاح ہوا تھا، لڑکی پنجاب میں رہتی ہے، تو کچھ دن پہلے گھر کے مسئلوں کی وجہ سے میں نے ان کو دن کےٹائم فون پر بولا کہ”میں آپ کو طلاق دیتا ہوں ،میری طرف سے فارغ ہو ،جہاں جانا ہے ،جاؤ“ پھر رات میں دوبارہ فون آیا تو وہ مان نہیں رہی تھی کہ ایسا کچھ نہیں، تو میں نےپھر کہا کہ ”طلاق دیتا ہوں، فارغ ہو میری طرف سے “،پھر کاغذات بنائے ہیں، اس پر تین طلاقیں لکھ کر دستخط کر دیا اور انگوٹھا لگا دیا ،نکاح کے بعد دو بار ملا ہوں، تو ان کے ساتھ میں نےتھوڑا پیار کیا تھا ،ہمبستری نہیں کی اوریہ ملاقات گھر میں دیگر افراد کی موجودگی میں ہوئی تھی،جس پر لڑکی کے والدہ نےڈانٹا بھی تھا تو میرے طلاق کا مسئلہ بتائیں۔نوٹ :ہماری رخصتی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی خلوت صحیحہ ہوئی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی کمی بیشی سےکام نہ لیا گیا ہو،اس طور پر کہ سائل اور اس کی بیوی کے درمیان نکاح کےبعد ایسی تنہائی میسر نہ آئی ہو کہ جس میں وہ دونوں ازدواجی تعلقات قائم کرنا چاہتے تو کر سکتے اور اس کے بعد سائل نے صرف ایک بار فون پر مذکور جملہ”میں آپ کو طلاق دیتا ہوں“ کہا ہو ،تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکر دونوں میاں بیوی کا نکاح ختم ہوگیا تھا اور بقیہ طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو چکی ہیں، چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور عورت عدت گزارے بغیر کسی جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے،لیکن اگر وہ دونوں باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہیں، تو اس کے لئے نئے حقِ مہر کےتقرر کے ساتھ شرعی گواہان کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا لازم اور ضروری ہوگا، تاہم تجدیدِ نکاح کی صورت میں آئندہ کےلئے سائل کےپاس صرف دو طلاقوں کااختیار باقی رہے گا، لہذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ:إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها، فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة، وذلك مثل أن يقول :أنت طالق ،طالق، طالق. وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة، وقعت واحدة .كذا في الهداية الخ(الفصل الرابع فی الطلاق قبل الدخول،ج:1،ص:373،ط:ماجدیۃ)۔
وفي الهداية: فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة " وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق لأن كل واحدة إيقاع على حدة إذا لم يذكر في آخر كلامه ما يغير صدره حتى يتوقف عليه فتقع الأولى في الحال فتصادفها الثانية وهي مبانة الخ (کتاب الطلاق، ج1 ص233 ط: رحمانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87904کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات