ملازمت

سودی اکاؤنٹ سے سیلری دینے والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
87371
| تاریخ :
2025-10-06
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

سودی اکاؤنٹ سے سیلری دینے والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ میں جس کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، وہ "رَننگ فنانس" یعنی سودی نظام پر مبنی اکاؤنٹ چلاتی ہے اور ہماری تنخواہ بھی اسی سود والے اکاؤنٹ سے دی جاتی ہے،جب میں نے یہ ملازمت شروع کی تھی تو مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ کمپنی سودی اکاؤنٹ استعمال کرتی ہے اور پورا نظام سود پر چل رہا ہے۔ اب مجھے یہ بات بعد میں معلوم ہوئی ہے کہ ہماری تنخواہ سودی اکاؤنٹ سے دی جاتی ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ اب میرے لیے کیا حکم ہے؟کیا مجھے یہ ملازمت چھوڑ دینی چاہئیے؟اور اس صورت میں گناہ کس پر ہوگا؟کیا مجھے بھی اس کا گناہ ملے گا؟براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورکمپنی کا بنیادی کاروبار اگر حلال اور جائز ہو تو اس کے مالکان کاسودی قرضہ لینے کی وجہ سے ملازمین کی ملازمت اور تنخواہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، لہذا سائل کا اس کمپنی میں ملازمت کرنا اور اس سے تنخواہ لینا شرعاً جائز اور درست ہے،البتہ اگر مذکور کمپنی کا بنیادی کاروبار یا غالب کاروبار سود کے لین دین پر مشتمل ہو تو اس صورت میں مذکور کمپنی میں ملازمت کرنے سے احتراز چاہئیے، جبکہ سائل نے لاعلمی میں جتنا عرصہ ملازمت کی ہے اور اسے اس دوران سودی اکاؤنٹ سے تنخواہ دی جاتی رہی ہے، اس کا گناہ سائل کے بجائے سودی اکاؤنٹ کھلوانے والی کمپنی کے مقررکردہ ذمہ داران پر ہوگا، سائل ان کے مذکور عمل سے بری الذمہ ہے اور بروزِ قیامت اس لاعلمی سے سرزد ہونے والی گناہ کا مواخذہ نہیں ہوگا،انشاءاللہ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة: ولا يجوز قبول هدية أمراء الجور؛ لأن الغالب في مالهم الحرمة إلا إذا علم أن أكثر ماله حلال بأن كان صاحب تجارة أو زرع فلا بأس به؛ لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام فالمعتبر الغالب، وكذا أكل طعامهم الخ (الباب الثانی عشر فی الھدایا،ج:5،ص:342،ط:ماجدیۃ)۔
وفی المحیط البرہانی: رجل أهدى إلى إنسان أو أضافه إن كان غالب ماله من حرام لا ينبغي أن يقبل ويأكل من طعامه ما لم يخبر أن ذلك المال حلال استقرضه أو ورثه، وإن كان غالب ماله من حلال فلا بأس بأن يقبل ما لم يتبين له أن ذلك من الحرام؛ وهذا لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام وتخلو عن كثيره، فيعتبر الغالب ويبنى الحكم عليه الخ( كتاب الاستحسان والکراهية ، الفصل السابع عشر في الهدايا والضيافات،ج:5،ص:347،ط:دارالکتب العلمیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87371کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات