میرے گاؤں میں مردے کو غسل دیتے وقت اس کے پاؤں کعبے شریف کی طرف کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ گاؤں شکار پور ہے۔
جی ہاں! یہ طریقہ بھی صحیح ہے اور اگر نہلانے کی جگہ میں قبلہ رُخ لٹانے کی گنجائش نہ ہو تو پھر جیسا ممکن ہو لیٹا سکتے ہیں، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
فی الرد: (ویوضع) كما مات (كما تیسر) فی الأصح، فی الشامیة تحت ھذه العبارة: (قوله فی الأصح) وقیل یوضع إلی القبلة طولًا وقیل عرضًا كما فی القبر: (ج۲، ص۱۹۵)
فی بدائع الصنائع: انه بوضع إلی القبله طولًا او عرضًا (إلی قوله) والأصح انه یوضع كما تیسر. (ج۱، ص۳۰۰)
فی البحر الرائق: ومنهم من اختار الوضع عرضا كما یوضع فی القبر والاصح انه یوضع كما تیسر. الخ (ج۲، ص۱۷۱)
جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 0زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 0انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 1