سعودی عرب میں الراجحی بینک کے سیونگ اکاؤنٹ پر جو ماہانہ منافع ملتا ہے، وہ حلال ہے یا حرام ؟
سوال میں مذکور ” الراجحی بینک “کے ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق اگرچہ یہ شرعی اصولوں کے مطابق خدمات فراہم کرتا ہے،تاہم مذکور بینک کے عملی طریقۂ کار کا ہمیں مکمل علم نہیں، اس لئے اس کے معاملات کے متعلق کوئی حتمی حکم تو نہیں لگایا جاسکتا، البتہ اگر یہ بینک واقعۃً باقاعدہ مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی میں اپنے تمام مالی معاملات سر انجام دے رہی ہوں تو ایسی صورت میں مذکور بینک میں saving account کھلوانے، اور اس پر ماہانہ حاصل شدہ منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی،ورنہ نہیں ۔