طلاق

فون کال پر طلاق دینے سے شرعا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
85037
| تاریخ :
2025-08-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

فون کال پر طلاق دینے سے شرعا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

اگر مرد فون پر تین طلاق د یدے اور تحریری نہ ہو ، میسیج لکھ کر نہ دے تو طلاق ہو جاتی ہے؟ اور قانون کی حیثیت میں طلاق مانی جائےگی ؟ جلدی فتوی دیدیں ،کورٹ میں جمع کروانا ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقوع طلاق کے لئے الفاظ طلاق کا تحریر یا میسج میں لکھ کر دینا لازم و ضروری نہیں بلکہ محض زبان سے الفاظِ طلاق ادا کر دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا اگر شخص مذکور نے اپنی مدخول بہا بیوی کو صریح الفاظ میں تین طلاقیں دیدی ہوں ،تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت ِمغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،اب ر جوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ کار ہونگے ، جبکہ عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرہ :230)۔
و فی الھندیۃ: و أما رکنہ: فقولہ أنت طالق و نحوہ کذا فی الکافی الخ ( کتاب الطلاق، ج: 1، ص: 382، ط: دار الکتب العلمیۃ )۔
و فی الدر المختار :باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) و لو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة)الخ ( باب الصریح، ج: 3، ص: 248، ط: سعید )۔
و فیہ ایضاً: تحت : ( قولہ و رکنہ لفظ مخصوص ) ھو ما جعل دلالۃ علی معنی الطلاق من صریح أو کنایۃ الخ ( کتاب الطلاق، ج: 3، ص: 230، ط: سعید )۔
و فی الھدایۃ :و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها "الخ (کتاب الطلاق، ج: 2، ص: 97، ط: البشری )۔
وفی بدائع الصنائع: و اما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک، وزوال حل المحلیۃ ایضا حتی لایجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر، لقولہ عز و جل (فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ سواء طلقھا ثلاثا متفرقا أو جملۃ واحدۃ الخ( فصل فی حکم الطلاق البائن، ج: 3، ص: 187، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85037کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات