ملازمت

میڈیکل بلنگ کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
84269
| تاریخ :
2025-07-16
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

میڈیکل بلنگ کی ملازمت کا حکم

میڈیکل بلنگ میں نوکری کرنے سے ملنے والی تنحواہ حلال ہے یا حرام ؟ میڈیکل بلنگ امریکا میں ہوتی ہے، اس میں زیادہ تر مریضوں کو حکومتی انشورنس حاصل ہے، اس کے علاوہ نجی انشورنس بھی ہیں، جو مریض کے علاج کے لئے لازمی ہیں، مریض ڈاکٹر کے پاس علاج معالجہ کے لئے جاتا ہے، وہ اسے اپنا انشورنس کارڈ دیتا ہے، جس پر اس کی انشورنس کے متعلقہ تمام معلومات ہوتی ہیں، وہ معلومات اندراج کی جاتی ہیں، اس کے مطابق مریض کا طبی معائنہ ہوتا ہے، طبی معائنہ کرنے کی اجرت وہ انشورنس کمپنی کو کوڈنگ کی زبان میں کرنا ہوتی ہیں اور پھر رقم وصول کرنا ہوتی ہے، اس کا دورانیہ طویل ہوتا ہے، تقریباً ایک سال کا وقت بھی لگ سکتا ہے، جو ڈاکٹر کے لئے خود کرنا کافی مشکل ہے، وہ اس کام کے لئے الگ سے بلنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے جو اس کو یہ کام کر کے دیتی ہے، اور ڈاکٹر کے پاس رقم وصولی کے بعد ڈاکٹر اس میں سے فیصد کے حساب سے جو معاہدہ میں طے ہوتا ہے ادا کرتی ہے، اب یہ بلنگ کمپنیز پاکستان میں کام کر رہی ہیں، کیا ان میں کام کرنا اور کام کو بڑھانا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ انشورنس کمپنیوں اور پالیسی ہولڈر زکے درمیان ہونےوالےمعاہدات عموماً ربا اور قمار پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاًناجائز اور حرام ہیں، چنانچہ انشورنس کمپنیوں سے کسی بھی قسم کے معاہدات کرنے سےاحترازلازم ہے،لیکن اس کے باوجود اگرڈاکٹر /ہسپتال انشورنس کمپنی کے ساتھ مفاہمت کے نتیجے میں کسی مریض کا علاج ومعالجہ کرتا ہے ،تو علاج معالجہ کایہ عمل چونکہ بذاتِ خود ایک جائز خدمت ہے، لہٰذا اس کی اجرت انشورنس کمپنی کے ذمہ لازم ہوجاتی ہے، اور ڈاکٹر / ہسپتال کے لیے اپنے اس جائز عمل کی اجرت انشورنس کمپنی سے وصول کرنے کی گنجائش ہے، چونکہ بلنگ کمپنی کا کام دراصل اسی جائز اجرت کی وصولی اور اس کے متعلق ضروری امور کی تحقیق و تکمیل ہے، اس لیے بلنگ کمپنی میں ملازمت اختیار کرے اور اس کے بدلے تنخواہ لینے کی اگرچہ گنجائش ہے،تاہم اس کی آمدن میں کراہیت کاعنصربہرحال پایاجاتاہے ،اس لیے اس قسم کی مشکوک آمدن والی جگہ ملازمت اختیارکرنے کی بجائے کسی غیرمشتبہ ،حلال اورطیب آمدنی والی ملازمت اختیارکرنے کوترجیح دینی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ)۔ ( سورۃ البقرۃ : 172 )۔
وفی الدر المختار: (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك (قوله على المذهب الصحيح) قال بعده في التتارخانية.(الی قولہ)أقول: فالمراد من قولهم كل أنواع الكسب في الإباحة سواء أنها بعد أن لم تكن بطريق محظور لا يذم بعضها وإن كان بعضها أفضل من بعض تأمل الخ۔ (ج: 6،ص: 462،ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84269کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات