میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میزان بینک کے زیر انتظام نجی پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں، ایسے پنشن فنڈز سے حاصل ہونے والا منافع حلال ہے یا نہیں ؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیان کرام پر مشتمل ایڈوائزری بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق سر انجام پاتے ہیں، اس لئے سائل کے میزان بینک کے زیر انتطام نجی پینشن فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی اگرچہ گنجائش ہے، تاہم اگر سائل مذکور پینشن فنڈز میں سرمایہ کاری سے قبل اس فنڈز کے متعلق دستیاب تمام تفصیلات دار الافتاء کے مفتیان کرام کو دکھا کر ان کے بیان کر دہ حکم شرعی پر عمل کرے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔