ملازمت

ای ایف یو میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
83695
| تاریخ :
2025-06-24
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ای ایف یو میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ای ایف یو جنرل انشورنس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنا صحیح ہے اور اس سے جو سیلری آتی ہےوہ حلال ہے؟ ہمارا کام صرف سافٹ وئیر کو چیک کرنا ہے کہ وہ پراپر کام کرتاہے یا نہیں اور اگر کوئی ایرر وغیرہ آتاہے تو اس کو صحیح کرنا ہوتاہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مروّجہ انشورنس سود ،قمار ،اور غرر جیسے غیر شرعی امور پر مشتمل ہونےکی وجہ سے شرعاً ناجائز وحرام اور گناہ کبیرہ ہے لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر چہ سائل کا کام صرف ٹیکنکل یا سافٹ وئیر سپورٹ تک ہے اس کے باوجود چونکہ انشورنس کے کام میں معاونت پائے جانے کی وجہ سے مذکور ملازمت شرعاً جائز نہیں،لہذا سائل کو جلد از جلد دوسرا کوئی حلال ذرائع آمدن تلاش کرنا اور ملتے ہی فوراً مذکور ملازمت ترک کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ولا تعاونواعلی الاثم والعدوان واتقوا اللہ ان اللہ شدید العقاب (سورۃ المائدہ، آیت نمبر، 2)۔
وفی فقہ البیوع : السابع: ان یؤجر المرأ نفسه للبنک بان یقبل فیه وظیفۃ فإن كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية، أو العمليات المحرمة الأخرى، فقبول هذه الوظيفة حرام، وذلك مثل: التعاقد بالربا أخذاً أو عطاء، أو حسم الكمبيالات، أو كتابة هذه العقود، أو التوقيع عليھا، أو تقاضي الفوائد الربوية، أو دفعھا، أو قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليھا، أو إدارة البنك، أو إدارة فرع من فروعه، فإنّ الإدارة مسؤولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبھا حرام.و من کان مؤظفا فی البنک بھذا لشکل ، فإن راتبہ الذی یأخذہ من البنک کلہ من الأکساب المحرمۃ۔ اھ (المبحث العاشر فی احکام المال الحرام ، ج: 2 ، ص: 1064 ، ط: معارف القرآن)ـ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83695کی تصدیق کریں
0     67
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات