السلام علیکم
میں سود کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں ،براہِ کرم مجھے بتلائیے کہ کیا پاکستان میں کوئی غیر سودی بینک کام کر رہا ہے؟ کیا کسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، نیز مجھے سیونگ سرٹیفیکیٹس کے بارے میں بھی بتائیں ،اور مجھے پرائز بانڈ کی آمدن کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک اور بینک اسلامی کے ذریعہ انویسمنٹ کرنا اور اس پر ملنے والا نفع اپنے استعمال میں لانا ہر دو امور جائز اور درست ہیں، ان کے علاوہ دیگر بینکوں کا کاروبار سودی معاملات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ فکسڈ ڈیپارٹ کا معاملہ کرنا یا ان میں سیونگ اکاونٹ کھلوانا درست نہیں ہے،جبکہ ان دونوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا بہ نسبت دوسرے بینکوں کے بہتر ہے۔
پرائز بانڈ سود و قمار پر مشتمل انعامی اسکیم ہے ،جس میں شرکت جائز نہیں۔
کما في حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة و في الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به (5/ 166)۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0