طلاق

”وہ میری طرف سے فارغ ہے “ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
82454
| تاریخ :
2025-05-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”وہ میری طرف سے فارغ ہے “ سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ! 22 نومبر 2023 کو میرے شوہر نے مجھے ایک پیغام بھیجا تھا،” بہت سوچنے اور استدلال کے بعد، میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تمام متعلقہ لوگوں کے لیے اس رشتے کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، اس لیے میں اپنی شادی کو ختم کرنا چاہتا ہوں، میں یہ فیصلہ آپ پر چھوڑ دوں گا کہ آیا آپ کوئی حل چاہتے ہیں اور پہلے اس پر نظر ثانی کریں، ورنہ یہ ہماری شادی کو مکمل اور مکمل طور پر تحلیل کرنے کا باعث بنے گا۔میں آپ کی خیر خواہی چاہتا ہوں“اس پیغام کے بعد میں نے جواب دیا کہ وہ مجھے (طلاق کے) کاغذات بھیج دیں، جو انہوں نے نہیں بھیجے ، اس پیغام کے ڈھائی ماہ بعد 3 فروری 2024 کو اس نے گواہوں کے سامنے کہا کہ ”وہ میری طرف سے فارغ ہے “ اور گواہوں سے کہا کہ یہ پیغام میری بیوی کو پہنچادو تو کیا یہ طلاق شمار ہوگی ؟ اگر ہاں تو کتنی طلاق شمار ہوگی ؟اور کیا عدت اس وقت سے شروع ہوگی جب اس نے گواہوں کے سامنے اعلان کیا یا جب میری طرف بیان پہنچا گیا کیونکہ مجھے ایک ہفتہ کے بعد بتایا گیا تھا ؟برائے مہربانی اسلامی اصولوں کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ " فارغ " کا لفظ عند القرینہ طلاق صریح بائن کے لئے استعمال ہوتا ہے اس لئے مذاکرہ طلاق یا مطالبہ طلاق کے وقت اس سے بلانیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کے شوہر نے مذکوالفاظ " وہ میری طرف سے فارغ ہے " طلاق کی نیت سے یا مذاکرہ طلاق کے وقت کہے ہو ں تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے اب رجوع نہیں ہوسکتا اور سائلہ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے جبکہ عدت وقوع طلاق کے بعد ہی شروع ہوتی ہے اس لئے سائلہ کی عدت وقوع طلاق کے بعد سے شروع ہوچکی تھی اور حمل نہ ہونے کی صورت میں تیسری ماہواری ختم ہونے پر مکمل بھی ہوچکی ہے، تاہم اگر اب دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کرکے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں ، لیکن آئندہ کے لئے سائلہ کے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسی:(قال) ولو قال أنت مني بائن أو بتة أو خلية أو برية فإن لم ينو الطلاق لا يقع الطلاق لأنه تكلم بكلام محتمل (72/6)
وفی الھندیۃ:ومایصلح جواباً وشتماً خلیة ،بریة، بتة،بتلة، بائن حرام ۔۔۔۔ ففی حالة الرضاء لایقع فی الفاظ کلها الا بالنیة (374/1)
وفی الموسوعة الفقهية الكويتية ذهب الحنفية إلى أن العدة تبدأ في الطلاق عقيب الطلاق، وفي الوفاة عقيب الوفاة، لأن سبب وجوب العدة الطلاق أو الوفاة، فيعتبر ابتداؤها من وقت وجود السبب، فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة فقد انقضت مدتها (326/29)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82454کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات