اسلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حال ہی میں پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے کاروبار کے لیے آسان کاروبار کے نام سے بلا سود قرض کا آغاز کیا ہے میں نے بھی دس لاکھ تک قرض کی درخواست دی تھی وہ منظور ہو گئی ہے جو کریڈٹ کارڈ کی سہولت میں ملتے ہیں حکومت نے جو دس لاکھ دیے ہیں وہ تین سال کی مدت میں دس لاکھ ہی واپس کرنے ہیں لیکن حکومت جو ہمیں کریڈٹ کارڈ دے رہی اس کے پچیس ہزار روپے کاٹ رہی ہے جو حکومت کے مطابق کارڈ کی فیس ہے کیا یہ سود میں آئے گا یہ نہیں مہربانی کر کے رہنمائی فرمائے جزاکاللہ
سوال میں مذکور اسکیم کے تحت کریڈیٹ کارڈ کے ذریعہ جاری کیا جانے والا قرض اگر واقعۃ بلاسود ہو، اس طور پر کہ واپسی کی صورت میں اتنی ہی رقم کی ادائیگی لازم ہو جس قدر رقم وصول کی گئی ہے، البتہ کارڈ کے اجراء کی فیس فقط ایک دفعہ ہی وصول کی جاتی ہو، جو واقعی اخراجات کے مطابق ہو، اور قرض کی مقدار یا مدت کم زیادہ ہونے کی وجہ سے اس فیس کی مقدار میں کمی بیشی نہ ہورہی ہو، توپروسسنگ فیس کی مد میں فقط ایک دفعہ یہ متعین اضافی رقم لینے کی گنجائش ہوگی ورنہ نہیں۔