السلام و علیکم:
میزان بینک کا خواتین کے لیے Women First Account کے نام سے سیونگ اکاوٗنٹ کی آفر ہے، اس اکاوٗنٹ میں پیسے رکھ کر منافع حاصل کرنے کے بارے میں رہنمائی کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ
سائل نے مذکور اکاؤنٹ کی کوئی تفصیل اور شرائط وغیرہ ارسال نہیں کیا تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم ہماری معلومات کے مطابق فی الحال میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی انجام دئیے جارہے ہیں ، لہذا میزان بینک میں مذکور ویمن فرسٹ اکاؤنٹ کھلوا کر منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہے ۔