بینک سے لیزنگ پر کار لینا جائز ہے یا نہیں؟
واضح ہوکہ سودی بینک سے لیزنگ پر کار لینے میں چونکہ سودی اور غیر شرعی طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے، لہذا سودی بینک سے لیزنگ پر کار وغیرہ لینے سے اجتناب لازم ہے، البتہ جو غیر سودی بینک مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دے رہا ہو تو اس بینک سے لیزنگ پر کار لینا درست ہے۔