ملازمت

کمپنی کا ملازم کو واجبات ادا نہ کرنا

فتوی نمبر :
81506
| تاریخ :
2025-02-18
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کمپنی کا ملازم کو واجبات ادا نہ کرنا

اسلامی نقطہ نظر سے اگر کوئی کمپنی کسی ملازم یا سپلائر کی واجب الادا رقم ادا نہ کرے تو اس کا حکم کیا ہے؟اگر کمپنی جان بوجھ کر یا دھوکہ دہی سے ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہو تو کیا شریعت میں اس کے خلاف سخت اقدام کی اجازت ہے؟کیا ایسی کمپنی کے ساتھ دوبارہ کاروبار کرنا یا اس میں ملازمت کرنا شرعی لحاظ سے درست ہے؟اگر کمپنی نے کوئی معاہدہ کیا ہو اور پھر ادائیگی نہ کرے تو کیا یہ بات شرعی طور پر وعدہ خلافی کے زمرے میں آتی ہے؟اگر کوئی ملازم یا کاروباری فرد کسی کمپنی سے رقم لینے میں ناکام رہے تو کیا اس کا بدلہ لینے یا عوام میں کمپنی کے خلاف شکایت کرنا جائز ہے؟کیا ایسی کمپنی میں کام کرنا جاری رکھنا جائز ہے جو مسلسل مالی معاملات میں بے ایمانی کرتی ہو؟
مفتی صاحب ادیئگی کے حوالے سے طے پایا تھا وہ 30 دن بعد ادیئگی کریں گے۔ اب چھ ماہ گزر چکے ہیں اور وہ بل ادا نہیں کر رہے میں ،فون اور ای میل کر کے تنگ آ چکا ہوں اور لوگو کا قرض دار بھی ہوگیا ہوں۔ آپ برائے مہربانی یہ فتوی دیں کہ ان پر اس کا کیا گناہ ہو گا۔ وہ فتویٰ میں ان کو ای میل کرو ں گا شاید کہ ان کے سمجھ میں آ جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی ہرکمپنی جو جان بوجھ کر یا بلا عذر، مالی ادائیگی میں تاخیر اور وعدہ خلافی کرتی ہو، اور دوسروں کو معاشی نقصان پہنچاتی ہو، اس کے ذمہ داران شریعت کی نظر میں ظالم، بد عہد اور گناہ گار ہیں ۔ ایسی کمپنی کے خلاف اخلاقی و قانونی حدود میں رہ کر سخت مؤقف اختیار کرنا جائز ہے، اور دوسروں کو اس کے نقصان سے بچانا شرعی تقاضا بھی ہے۔لہذاگر سوال میں مذکور کمپنی واقعۃً کسی شخص کا حق (مثلاً تنخواہ، مال کا عوض، سروس چارجز وغیرہ) جان بوجھ کر یا بلا عذر تاخیر سے ادا کررہی ہو، تو وہ شرعاً ظالم اور گناہگار ہے ، اس لیےمسلسل مالی خیانت کےمرتکب ادارے سے فاصلہ اختیار کرنا بہتر ہے،بلکہ دیگر لوگوں کو خبر دار کرنا (مثلاً دوسروں کو کاروباری نقصان سے بچانا) جائز بلکہ بعض اوقات ضروری ہوجاتا ہے ۔ ہاں، اگر ملازم خود دیانت سے کام کرتا ہے اور وہ اس کمپنی میں شرکت دار نہیں بلکہ ملازم ہے، تواگرچہ اس کی ملازمت جائز ہے، لیکن ایسی کمپنی کی حرکات سے متاثر ہو کر دین یا دیانت پر سمجھوتہ نہ کرے۔اگر کمپنی نےکسی لین دین میں معاہدہ یا وعدہ کیا تھا کہ 30 دن میں ادائیگی ہوگی، اور وہ بلا عذر وعدہ خلافی کرے، تو یہ شریعت میں منافقت کی علامت اور گناہِ کبیرہ ہے۔اگر ادائیگی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے توکمپنی کو شرعی و اخلاقی انداز میں فتوی کی صورت میں یاد دہانی کرائی جاسکتی ہے،اور اگر ممکن ہو تو فتویٰ کے ساتھ قانونی چارہ جوئی اختیار کرنے کابھی حق حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی فی التنزیل : يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ [المائدة: 1]
وقال اللہ تعالی فی التنزیل : لَّا يُحِبُّ ٱللَّهُ ٱلۡجَهۡرَ بِٱلسُّوٓءِ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ إِلَّا مَن ظُلِمَۚ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا [النساء: 148]
و فی صحيح البخاري :عن أبي هريرة رضي الله عنه: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب وإذا اؤتمن خان وإذا ‌وعد ‌أخلف.»(4/ 5)
وفیه أيضا :عن أبي هريرة رضي الله عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «‌مطل ‌الغني ‌ظلم، فإذا أتبع أحدكم على ملي فليتبع.(3/ 94)
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح» : (وعنه) : أي عن أبي هريرة (أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: مطل الغني) : أي: تأخيره أداء الدين من وقت إلى وقت (ظلم) : فإن المطل منع أداء ما استحق أداؤه وهو حرام من المتمكن، ولو كان غنيا ولكنه ليس متمكنا جاز له التأخير إلى الإمكان»(5/ 1956)
و في حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» : [تتمة]‌يزاد ‌على ‌هذه ‌الخمسة ‌ستة ‌أخرى ۔۔۔۔۔۔۔الرابعة: بيان العيب لمن أراد أن يشتري عبدا، وهو سارق أو زان فيذكره للمشتري، وكذا لو رأى المشتري يعطي البائع دراهم مغشوشة فيقول: احترز منه بكذا۔(6/ 409)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81506کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات