ملازمت

محض سائن بورڈ بنا کر کرایہ پر دینے والی کمپنی کی ملازمت کاحکم-سینما گھروں کی اسکرین بنانا

فتوی نمبر :
81343
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

محض سائن بورڈ بنا کر کرایہ پر دینے والی کمپنی کی ملازمت کاحکم-سینما گھروں کی اسکرین بنانا

میں ایک مشتہر کرنے والی کمپنی میں کام کرتا ہوں، یہ بیرونی اشتہار کمپنی ہے، میری حیثیت اس کمپنی میں اعلیٰ اکاؤنٹنٹ کی ہے، یہ کمپنی سائن بورڈ بناتی ہے، اور اسی طرح کا کاروبار کرتی ہے، اس میں مختلف قسم کے سائن بورڈ بنائے جاتے ہیں، یہ کمپنی اسکرین بھی بناتی ہے، (یعنی فلم دیکھنے دیکھانے کی سہولت) کرکٹ کے اسکور بورڈ بھی بناتی ہے،اس کمپنی کے اپنے اشتہاری سائن بھی ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں ، یہ سائن بورڈ بنا کے ان کمپنیوں کو دیا جاتا ہے۔ جو اپنا اشتہار اس پر لگانا چاہتی ہے، وہ اس پر اپنا بینر یا جلد لگاتے ہیں، اس میں عورت اور مرد کی تصویریں ہوتی ہے،کچھ پر نہیں بھی ہوتی ہیں، یہ ماہوار یا سالانہ کرائے پر دیتے ہیں، لیکن مستقل طور پر نہیں، کیا اس طرح کے کاروبار میں جو تنخواہ مجھے ملتی ہے وہ حلال ہے؟ کیا مجھے یہ ملازمت چھوڑ دینی چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض سائن بورڈ بنا کر کرایہ پر دینا اور اس قسم کی کمپنی میں ملازمت کرنا بھی جائز ہے، مگر سینما گھروں کے اسکرین بنانا اور جاندار کی تصاویر کے لئے بورڈ فراہم کرنا مکروہ اور ناپسندیدہ حرکت ہے، جس سے احتراز چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81343کی تصدیق کریں
0     565
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات