کیا سیونگ اکاؤنٹ کے منافع لینا اسلامی بینک سے حلال ہے جیسے میزان بینک ؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بنک فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی اپنے تمام معاملات سر انجام دے رہا ہے، لہذا مذکور بینک جب تک اپنے تمام مالی معاملات شرعیہ بورڈ کے زیر نگرانی انجام دیتا رہے اور اس کا عملی طریقہ کار بھی شرعی اصول کے عین مطابق ہو تو اس میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔