امامت و جماعت

تبلیغی جماعت والوں کا الگ جماعت کرانے کا حکم

فتوی نمبر :
8060
| تاریخ :
عبادات / نماز / امامت و جماعت

تبلیغی جماعت والوں کا الگ جماعت کرانے کا حکم

ہمارے علاقہ میں ہر اتوار کو تبلیغی جماعت تبلیغ کے لئےآتی ہے اور مغرب کی نماز بلاکوں کے تھلے میں کراتے ہیں، جبکہ مسجد سامنے ہے، جب ان سے کہا گیا، تو انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت جہاں تبلیغ کرتی ہے وہیں نماز کی جماعت کراتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور لوگوں کا یہ طرز عمل شرعاً درست نہیں اور تبلیغ کے اصولوں کے بھی خلاف، بلکہ باعثِ نفرت ہے، اُن کو اپنے اس طرزِ عمل سے احتراز چاہیے، بلکہ ایسی صورت میں اہلِ محلہ کو چاہیے کہ اکابرینِ جماعت کو مطلع کرکے اُن کی اصلاح بھی کرائیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 8060کی تصدیق کریں
1     1032
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات