طلاق

شوہر کی اجازت کے بغیر دوسرے ملک رہنے والی بیوی کو شوہر طلاق دے سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
80466
| تاریخ :
2025-01-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کی اجازت کے بغیر دوسرے ملک رہنے والی بیوی کو شوہر طلاق دے سکتا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میں اپنی بیوی سے گیارہ سال سے شادی شدہ ہوں۔ اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی عطا کی ہے۔ تقریباً تین سال پہلے میری بیوی ہماری آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ امریکہ چلی گئی، یہ کہہ کر کہ میں بھی جلد ان کے پاس چلا جاؤں گا۔ لیکن جب وہ امریکہ پہنچی تو اُس نے کہنا شروع کر دیا کہ وہ اب اس شادی کو جاری نہیں رکھنا چاہتی۔میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ ویزا حاصل کر سکوں تاکہ ان کے پاس جا سکوں، مگر مجھے ویزا نہیں ملا۔ میں نے ہر طرح سے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ واپس آجائے، میں اب کافی مستحکم ہوں اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکتا ہوں، اور میرے لیے بغیر خاندان کے رہنا بہت تکلیف دہ ہے۔اس سارے عرصے میں میں نے اپنی بیوی اور بیٹی کی مالی طور پر مدد جاری رکھی۔ دو ہفتے پہلے میں نے اپنی بیوی کا مہر بھی ادا کر دیا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ: کیا میں اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہوں جب وہ میری بات نہیں مان رہی اور میری اجازت کے بغیر دوسرے ملک میں رہ رہی ہے؟اگر ہاں! تو کیا میں اسے تین طلاقیں دے سکتا ہوں، اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہ پچھلے تقریباً تین سال سے ہمارے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں رہا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں بیوی کا اِس طرح اپنے شوہر سے الگ رہنے اور اس کے بلانے کے باوجود اس کے ہاں نہ آنا شرعاً جائز نہیں، جس کی وجہ سے وہ گنہگار ہورہی ہے، اُس پر لازم ہے کہ اپنے اِس غلط طرزِ عمل سے باز آکر شوہر سے معافی مانگے اور اپنا گھر آباد کرنے کی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب کرے، تاہم ہر ممکن کوشش اور یقین دہانی کے بعد اگر بیوی جدائی پر ہی مصر ہواور کسی صورت اِس رشتہ کو برقرار رکھنا ممکن نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں شوہر اُس کو ایک طلاق دے کر اپنی زوجیت سے الگ کرسکتاہے، اور اِس صورت میں شوہر گنہگار بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: وأما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه، وهو معنى قولهم الأصل فيه الحظر والإباحة للحاجة إلى الخلاص، فإذا كان بلا سبب أصلا لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص بل يكون حمقا وسفاهة رأي ومجرد كفران النعمة وإخلاص الإيذاء بها وبأهلها وأولادها، ولهذا قالوا: إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق وعروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى، فليست الحاجة مختصة بالكبر والريبة كما قيل، بل هي أعم كما اختاره في الفتح، فحيث تجرد عن الحاجة المبيحة له شرعا يبقى على أصله من الحظر اھ (ج3،صـــ228،ط:سعید)۔
وفی التنویر مع الدر: (طلقة) رجعية (فقط في طهر لا وطء فيه) وتركها حتى تمضي عدتها (أحسن) بالنسبة إلى البعض الآخر اھ (ج3،صـــ231،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80466کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات