جو بینک "اسلامک بینکنگ" کا کہتے ہیں، جیسے کہ میزان بینک وغیرہ ان میں اکاؤنٹ کھولنا اور رقم جمع کروانا اور اس رقم پر نفع لینا کیا حلال ہے؟
جی ہاں! "میزان" اور "بینک اسلامی" اپنے فکسڈ ڈیپازٹ میں مضاربہ ومشارکہ اور مرابحہ کی بنیادوں پر ٹرانزیکشن کرنے کا اہتمام کرتے ہیں، اس لئے ان میں اکاؤنٹ کھلوانا یا فکسڈ ڈیپازٹ کے ذریعہ نفع حاصل کرنا ہر دو امور کی فی نفسہٖ اجازت ہے۔
البتہ اگر کسی خاص معاملہ میں کوتاہی نظر آ رہی ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے حکمِ شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔