اسلامی بینکاری

بطورِ حفاظت اپنی رقم بینک اکاؤنٹ میں رکھوانا

فتوی نمبر :
80332
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

بطورِ حفاظت اپنی رقم بینک اکاؤنٹ میں رکھوانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ :
۱:ایک آدمی اپنی رقم بطورِ حفاظت بینک میں رکھنا چاہتا ہے، اور منافع نہیں لینا چاہتا تو اس پر بینک والے سودی کاروبار کرتے ہیں، کیا اس کا بینک میں پیسے رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
۲: ایک آدمی نے دوسرے پر دس بوری گندم سفید والی فروخت کی اور مشتری نے قبضہ کر لیا بعد میں بائع نے واپسی کا مطالبہ کیا تو مشتری نے دینے سے انکار کر دیا، بعد میں پانچ بوری کی قیمت ادا کی ،اور پانچ کے بدلے میں سرخ گندم دیدی تو ایسا کرنا کیسا ہے؟
۳:رمضان کے مہینے میں عورت کو ایامِ حیض شروع ہو گئے، تو اس کے لئے تشبہ بالصائمین ہونا چاہئے تھا، لیکن اس نے اپنے خیال کے مطابق روزہ ختم ہونے کی وجہ سے کھانا کھایا۔
نیز یہ بھی بتائیں کہ ایک عورت نے قصداً کھانا کھایا یا اپنے اوپر جماع کی قدرت دیدی ،بعد میں حیض یا نفاس شروع ہو گیا ،تو اس صورت میں دونوں عورتوں پر کفارہ لازم آئےگا یا صرف قضاء؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: دوسری کوئی صورت نہ ہونے کی بناء پر بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ میں بطورِ حفاظت رقم جمع کروانا جائز اور درست ہے، اور اس پر سود بھی نہیں لگتا۔
۲: صورتِ مسئولہ میں مشتری نے پانچ بوری کی جو قیمت ادا کی ہے، وہ شرعاً درست ہو چکی ہے، اور باقی پانچ بوری کی قیمت اس کے ذمہ بطورِ قرض واجب الادا ہے، لہٰذا مذکور بائع یعنی فروخت کرنے والا اگر اپنے قرض کے بدلے اس سے سرخ گندم لینے پر رضامند ہو جائے ،تو شرعاً یہ بھی جائز اور درست ہے۔
۳، ۴: اس کے لئے تشبہ بالصائمین جائز ہی نہیں تھا، بلکہ اس کے لئے کھانا پینا وغیرہ بلاشبہ جائز اور درست تھا، لہٰذا اس صورت میں کفارہ کا تصور ہی نہیں ہو سکتا ،اور دوسری صورت میں عمداً کی بنا پر کفارہ واجب ہونا چاہیئے تھا، مگر مُسقِط کفارہ یعنی حیض آجانے کی وجہ سے اس کا وجوب بھی ساقط ہو چکا ہے، لہٰذا اس صورت میں بھی کفارہ واجب نہیں، بلکہ قضاء ہی واجب ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (قوله: وحكمه ثبوت الملك) أي في البدلين لكل منهما في بدل، وهذا حكمه الأصلي، والتابع وجوب تسليم المبيع والثمن اھ (4/ 506)۔
وفي حاشية ابن عابدين: والفتوى اليوم على جواز الأخذ عند القدرة من أي مال كان لا سيما في ديارنا لمداومتهم العقوق اھ (6/ 151)۔
ففي حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: "وعلى حائض ونفساء طهرتا" وأما في حالة تحقق الحيض والنفاس فيحرم الإمساك لأن الصوم منهما حرام والتشبه بالحرام حرام اھ (4/ 171)۔
وفي الدر المختار: ثم إنما يكفر إن نوى ليلا، ولم يكن مكرها ولم يطرأ مسقط كمرض وحيض اھ (2/ 413)۔
وفي الفتاوى الهندية: ولو أفطرت المرأة متعمدة ثم حاضت أو مرضت يومها ذلك قضت ولا كفارة عليها اھ (1/ 206)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدتوحیدالرحمن محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80332کی تصدیق کریں
0     678
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات