السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا میں میزان بینک سے لون لے سکتا ہوں گھر کے لیے؟ کچھ رقم کم پڑ رہی ہے ، کیا یہ لون جائز ہوگا؟ میرے پاس گاڑی بھی ہے، لیکن اگر اس کو بھی بیچ دوں تو رقم پوری نہ ہوگی اور لون پھر بھی چاہیے ہوگا اور بعد میں گاڑی بھی اتنے پیسوں میں نہ آئی گی۔مہربانی فرما کر دین کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا!
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کسی کو قرض نہیں دیتا ، کیونکہ قرض دیکر اس پر اضافی رقم وصول کرنا سودی معاملہ ہے ، جس سے مذکور بینک میں اجتناب کیا جاتا ہے ، بلکہ اگر کسی کو کوئی ضرورت ہو تو اس کی ضرورت کے مطابق بینک مرابحہ ، اجارہ ، مشارکہ وغیرہ جیسے عقود کے ذریعہ معاملہ کرتا ہے۔ میزان بینک فی الحال چونکہ مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دے رہا ہے ، لہذا میزان بینک کے ذریعہ گھر اورگاڑی وغیرہ خریدنا یا کرایہ پر لینا درست ہے ۔