السلام علیکم ! ڈاکٹر اسرار صاحب کے ایک لیکچر میں بیان کیا گیا کہ حاجت روا صرف اللہ کی ذات ہے ،بالکل درست کہ کسی غیر کو حاجت روا سمجھا تو شرک کیا ،آگے انھوں نے کہا کہ دنیاوی کاموں میں کسی کو مدد کے لیے کہنا بھی شرک ہے ،مگر اتنی گنجائش ہے کہ ایک دفعہ مدد کے لیے پکار لیا جاے، اب سوال یہ ہے کہ ایک مقدمہ پیش آگیا تو بار بار مدد کے لیےوکیلوں کو بلانا اور جائز حق کے حصول کے لیے سفارش بھی کرانی پڑتی ہے تو کیا یہ سب ہی شرک میں آ گیا؟ اسی طرح ہسپتال میں داخل مریض بار بار مدد کے لیے پکارتے ہیں تو یہ سب کیا کہا جائے گا؟ اگر چہ یہ عقیدہ رکھا جائے کہ اللہ پاک کی منشاء کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا تو پھر درست ہو گا؟
سائل نے ڈاکٹر اسرار صاحب مرحوم کے جس لیکچر کا حوالہ دیا ہے، اس کے سیاق و سباق اور ان کی گفتگو کس پیرائے میں کی گئی تھی، اس متعلق چونکہ ہمیں علم نہیں ، اس لیے ان کے مذکور بیان کے اقتباس پر کوئی تبصرہ کرنا ممکن نہیں ،البتہ اصولی طور پر یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ہروہ کام جو انسان کے اختیار میں ہو (جیساکہ روز مرہ کے کام کاج ہوتے ہیں) اس میں انسانوں سے مدد اور تعاون مانگنا شرک نہیں ،بلکہ بلا شبہ جائز اور درست ہے، اسی طرح طبیب کو علاج کیلئے بلانا، اور وکیل کو مقدمات کے حل کیلئے بلانا درست ہے، تاہم ما فوق الاسباب امور میں کسی انسان کو مددگار ، قادرِ مطلق ،حاجت روا ،مختارِ کل سمجھ کر اُس سے مدد مانگنا شرک ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔
عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 1غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0اگر تمام ادیان کا منزل ایک ہے تو مسلمان صحیح اور دوسرے لولگ غلط کیوں ہے؟
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضرت فاطمہ۔رضی اللہ عنہا۔تذکرے کے وقت کچھ مبھم الفاظ استعمال کرنے والے پر رافضی کا حکم لگانا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0