نماز جنازہ کے فرض کتنے ہیں اور کون سے ہیں ؟
کسی بھی میت کی نمازِ جنازہ کے لیے میت کا مسلمان ہونا اور سامنے موجود ہونا لازم اور ضروری ہے۔ جبکہ فی نفسہٖ نمازِ جنازہ کے دو فرض ہیں:
1۔ تکبیراتِ اربعہ (چار تکبیریں)۔
2۔ قیام (کھڑے ہو کر نمازِ جنازہ پڑھنا)۔
اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے والے کے لیے ان تمام شرائط کا اہتمام بھی ضروری ہے جو دیگر نمازوں کے لیے ضروری ہیں، مثلاً جسم اور کپڑوں کا پاک ہونا، بدن کا ڈھکا ہوا ہونا اور قبلہ رُخ ہونا۔ لہٰذا نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے ان شرائط کی پابندی کے بغیر نمازِ جنازہ درست ادا نہیں ہوگی۔
کما فی الدر المختار: ( و رکنھا ) شیئان (التکبیرات ) الاربع فالأول رکن أیضا لا شرط فلذا لم یجز بناء اخری علیھا ( و القیام ) فلم تجز قاعدا بلا عذر إلخ ( صلاۃ الجنازۃ، ج3، ص124، ط: رشیدیۃ) ۔
و فی الھندیۃ: و صلاۃ الجنازۃ اربع تکبیرات و لو ترک واحدۃ منھا لم تجز صلاتہ کذا فی الکافی۔إلخ( فصل فی الصلاۃ علی المیت، ج:1، ص: 180، ط: قدیمی )۔
و فی فتح القدیر: ( قولہ: و لھما ان کل تکبیرۃ قائمۃ مقام رکعۃ ) لقول الصحابۃ رضی اللہ عنھم: اربع کاربع الظھر و لو ترک تکبیرۃ واحدۃ منھا فسدت صلاتہ کما لو ترک رکعۃ من الظھر إلخ (فصل فی الصلاۃ علی المیت، ج: 2، ص: 129، ط: دار الکتب العلمیۃ )۔
و فیہ ایضاً: فکما أن ترک التکبیر و الاستقبال یمنع الاعتداد بھا کذلک ترک القیام و النزول احتیاطا إلخ ( فصل فی الصلاۃ علی المیت، ج: 2، ص: 129، ط: دار الکتب العلمیۃ )۔
و فی البحر الرائق: ( قولہ و لم یصلوا رکبانا ) لأنھا صلاۃ من وجہ لوجود التحریمۃ فلایجوز ترکہ القیام من غیر عذر احتیاطا إلخ ( فصل السلطان احق بصلاتہ، ج: 2، ص: 293، ط: دار احیاء التراث العربی )