طلاق

طلاق نامہ پر سائن کرنے سے کیا طلاق ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
77663
| تاریخ :
2024-08-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نامہ پر سائن کرنے سے کیا طلاق ہو جاتی ہے؟

السلام علیکم !میرا نام سمیرہ بی بی ہے، میری شادی کو سات سال ہو گئے ہیں، میرے شوہرنےکبھی ہماری کوئی ذمہ داری نہیں اٹھائی اور نہ ہی کوئی حق پورا کیا میری دو بیٹیاں ہیں ،اس نے کبھی بھی بچوں کی پیدائش سے لے کر آج تک کبھی کوئی خرچہ نہیں اٹھایا اور تین سال سے وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا اور کوئی فون کوئی رابطہ نہیں رکھا، نہ ہی کوئی خرچہ کبھی بھیجا ،میں نے عدالت سے بھی خلع لی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ،اور جب فتوی لیا تو پتہ چلا کہ اس سے طلاق نہیں ہوئی، اس کے بعد اسے ڈھونڈا اور بولا کہ طلاق کے پیپر پر سائن کرو،پھرسائن کروایا اور انگوٹھا بھی لگوایا ،مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میری طلاق ہو گئی ہے یا نہیں ؟اور میری عدت کتنا عرصہ بنتی ہے کیونکہ میرا گھر کرایہ کا ہے اور مجھے گھر کا میرے بچوں کا خرچہ خود اٹھانا ہوتا ہے، میں خود کام کر کے گھر چلاتی ہوں، اب مجھے بتائیے کہ میری عدت کتنی بنتی ہے اور اس سے طلاق ہوئی ہے کہ نہیں ؟میرے شوہر نے منہ سے طلاق نہیں دی مگر طلاق نامہ پر سائن اور انگوٹھا دونوں کیا ہے ،میرا شوہر شادی سے پہلے کا نشہ کرتا ہے ٹیکے لگاتا ہے اس نشہ کی وجہ سے اس نے ہماری کبھی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تین طلاقوں پر مشتمل منسلک طلاق نامہ پر اگر سائلہ کے شوہر نے بلاکسی جبر و اکراہ کے اپنی مرضی سے دستخط کیے ہوں، تو اس سے اس کی بیوی(سائلہ) پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ طلاق نامہ پر دستخط کرنے کے وقت سے سائلہ کی عدت شروع ہو چکی ہے، چنانچہ اس کے بعد جب تین ماہواریاں پوری ہونگی ،تو سائلہ کی عدت مکمل ہو جائیگی جس کے بعد سائلہ کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قولہ طلقت بوصول الکتابۃ) ای الیھا (الی قولہ)ولو استکتب من آخر کتابا بطلاقھا وقرائہ علی الزوج وختمہ وعنونہ وبعث بہ الیھا فاتاھا وقع الخ(3 /246)۔
و فی بدائع الصنائع: واما الطلقات الثلاث فحکمھا الاصلی ھو زوال الملک وزوال المحلیۃ ایضا ، حتی لا یجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر اھ( 3 /187)۔
وفی الھندیۃ: إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء سواء كانت الحرة مسلمة أو كتابية كذا في السراج الوهاج اھ(1/ 526)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77663کی تصدیق کریں
0     1015
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات